اور شيعہ اور سني کتب ميں منقولہ ايک ہزار احاديث ميں رسول خدا (ص) نے آخرالزمان کے نجات دہندہ کو، نام و نشان بتا کر متعارف کرايا ہے اور وہ حضرت مہدي صاحب الزمان عجل الله تعالي فرجہ الشريف کے سوا اور کوئي بھي نہيں ہے:
حضرت مہدي (عج) کے سلسلے ميں سني اور شيعہ کتب ميں منقولہ احاديث 5 جلدوں پر مشتمل کتاب "معجم احاديث المہدي" ميں شائع ہوئي ہے جو مجموعي طور پر 1941 حديثيں ہيں اور يہاں ان کے اعداد و شمار پيش کئے جارہے ہيں:
- ائمہ باره ہيں پہلے علي (ع) ہيں اور آخري مہدي (عج) ہيں (91 حديثيں)-
- ائمہ باره ہيں اور آخري امام مہدي ( عج اللہ تعالي فرجه الشريف ) ہيں (94 حديثيں)
- ائمہ باره ہيں جن ميں 9 امام سيدالشہداء امام حسين عليہ السلام کي ذريت سے ہيں اور ان نو اماموں ميں نويں امام مہدي (عج) ہيں (107 حديثيں)-
رسول الله صلي الله اللہ عليہ و آلہ و سلم ني 12 اماموں کے نام بتائے ہيں (50 حديثيں)-
- امام مہدي عليہ السلام امام حسين عليہ السلام کے نويں فرزند ہيں- (148 حديثيں)
- امام مہدي عليہ السلام امام جعفر صادق عليہ السلام کے چھٹے فرزند ہيں- (99 حديثيں)
امام مہدي عليہ السلام امام موسي کاظم عليہ السلام کے نسل سے پانچويں فرزند ہيں- (98 حديثيں)-
- امام مہدي عليہ السلام امام علي بن موسي الرضا عليہ السلام کي نسل سے چوتھے فرزند ہيں- (95 حديثيں)-
- امام مہدي عليہ السلام امام محمد تقي الجواد عليہ السلام کي نسل سے اور آپ (ع) کے تيسرے فرزند ہيں،(90 حديثيں)-
امام مہدي عليہ السلام امام علي النقي الہادي کے فرزندوں ميں سے ہيں- (90 حديثيں)-
امام مہدي عليہ السلام امام حسن العسکري کے فرزند ہيں- (146 حديثيں)-
امام مہدي عليہ السلام ائمہ اثنا عشر ميں بارہويں اور آخري امام ہيں- (136 حديثيں)-
source : tebyan