اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

قائد اعظم کے بعدوزیر اطلاعات پرویز رشیدبھی کافر قرار

کی رپورٹ کے مطابق مدارس کو جہالت کی یونیورسٹیاں قرار دینا وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کے گلے پڑ گیا، مفتی نعیم نے پرویز رشید کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا۔
قائد اعظم کے بعدوزیر اطلاعات پرویز رشیدبھی کافر قرار

کی رپورٹ کے مطابق مدارس کو جہالت کی یونیورسٹیاں قرار دینا وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کے گلے پڑ گیا، مفتی نعیم نے پرویز رشید کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے آرٹس کونسل کراچی کی تقریب میں قدیم و جدید تعلیم کا تقابل بیان کرتے ہوئے مدارس کو جہالت کی فیکٹریاں قرار دے دیا تھا۔

اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ممتاز عالم دین مفتی نعیم نے پرویز رشید کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دے دیا۔ مفتی نعیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پرویز رشید کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے۔

قائداعظم سمیت پاکستان کے تمام شیعہ کافر ہیں، مفتی نعیم اینڈ کمپنی جامعہ بنوریہ

واضع رہےکہ جامعہ بنوریہ اور مفتی نعیم پاکستان میں تکفیریت کےبانی ہیں، انہوں نے ناصرف بانی پاکستانی بلکہ ہر اس شخص اور مسلمان کو کافر دیا ہوا ہے جوانکے صحیح العقید اسلام یعنی (دیوبندیت ) کے مخالف نظریہ رکھتا۔ جب شیعوں کو کافر بولا جاتا تھا تو سب خاموش تھے، اب تو وزیر اطلاعات پرویز رشید کو صرف مدارس کو جہالت کی یونیورسٹی قرار دینے پر کافر قرار دینے والے مفتی نعیم کے خلاف ایکشن لیا جائے، آخر خاموشی کیوں؟ کیا مفتی نعیم کا قائد اعظم ،شیعہ مسلمانوں اور وزیر اطلاعات پرویز رشید کے خلاف نفرت پر مبنی بیان جو مخفی طور پر قتل پر اکساتا ہے،نیشل ایکشن پلان کی خلاف ورزی نہیں،کیون مفتی کو گرفتار کرنے سے غفلت برتی جارہی ہے۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment