اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

افغانستان؛ سکیورٹی اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں، ۴ حملہ آور ہلاک

افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کابل میں جھڑپوں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب مسلح افراد کے ایک گروہ نے ایک اہم پارلیمانی عہدیدار کے گھر پر حملہ کردیا-افغانستان کی و
افغانستان؛ سکیورٹی اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں، ۴ حملہ آور ہلاک

افغانستان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کابل میں جھڑپوں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب مسلح افراد کے ایک گروہ نے ایک اہم پارلیمانی عہدیدار کے گھر پر حملہ کردیا-افغانستان کی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ منگل کی رات کابل میں سیکورٹی اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں میں چند حملہ آور زخمی بھی ہوئے ہیں-درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ کابل میں مختلف سفارتخانوں کے پاس سے کئی دھماکوں کی آوازیں سنیں گئی ہیں جس کے بعد افغانستان کے سیکورٹی اہلکاروں کو کابل کے مختلف علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے- طالبان نے کابل میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے- طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ اس گروہ کے افراد نے منگل کی رات " ربانی" گیسٹ ہاؤس پر حملہ کر کے غیرملکی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک یا زخمی کر دیا ہے- انھوں نے اس حملے میں مرنے والوں کی صحیح تعداد کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا ہے- کابل میں طالبان کے حملوں میں ایسے عالم میں شدت آئی ہے کہ اس گروہ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ موسم بہار سے، افغانستان میں ملکی و غیر ملکی فوجیوں پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جائیں گے-


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment