اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کا برما میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر وزیراعظم اور اسلامی ملکوں کے سفراء کے نام خط

۔ کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور سعودی عرب، ایران کویت، متحدہ عرب امارات، بنگلہ د
صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کا برما میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر وزیراعظم اور اسلامی ملکوں کے سفراء کے نام خط

کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور سعودی عرب، ایران کویت، متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملیشیاء اور دیگر اسلامی ملکوں کے سفراء کے نام ایک خط ارسال کیا ہے، جس میں ان سے کہا ہے کہ برما میں روہنگیا مسلمانوں اور غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کا جس طرح سے قتل عام کیا جا رہا ہے اور ان پر جو ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، اس پر دنیا بھر کے مسلمان رنجیدہ اور غمزدہ ہیں اور مسلم ممالک کے حکمرانوں کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ ان مظلوموں کی مدد کے لئے کب آگے بڑھتے ہیں، ہم امید رکھتے ہیں کہ آپ ہماری طرف سے یہ جذبات اپنی حکومت تک پہنچائیں کہ پوری امت مسلمہ کی یہ آرزو ہے کہ آپ اس ظلم و بربریت کو رکوانے کیلئے بین الاقوامی سطح پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں اور ان بے یارو مددگار اور مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلئے دیگر اسلامی ممالک سے مل کر کوئی نہ کوئی فوری لائحہ عمل طے کریں، پاکستان کے حکمرانوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صاحبزادہ زبیر نے کہا کہ انہوں نے روہنگیا مظلوموں کی مدد کے سلسلہ میں ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا، انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی کہ وہ اس اہم مسئلہ پر اسلامی حکومتوں کے وزراء خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کریں اور اس کے بارے میں ٹھوس لائحہ عمل طے کریں۔

.......


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment