اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

یمن کے مسئلے کا حل صرف سیاسی طریقے سے ممکن ہے

انصار اللہ کے سینیئر رہنما محمد الحوثی نے اقوام متحدہ کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صرف جنگ بندی کی اپیلوں اور تجاویز پر اکتفا
یمن کے مسئلے کا حل صرف سیاسی طریقے سے ممکن ہے

انصار اللہ کے سینیئر رہنما محمد الحوثی نے اقوام متحدہ کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صرف جنگ بندی کی اپیلوں اور تجاویز پر اکتفا نہ کرے بلکہ جنگ بندی کے لئے عملی اقدامات عمل میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ یمنی عوام پر سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں مجرمانہ اور ظالمانہ حملوں کی روک تھام کے لئے، اقوام متحدہ کو پوری توانائیاں بروئے کار لانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ نے یمنی عوام کا شدید اقتصادی محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں قحط کا خطرہ شدید تر ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ ظالمانہ محاصرہ ختم نہ ہوا تو ہزاروں یمنی شہری قط اور بھوک کا شکار ہوجائیں گے ۔ انصار اللہ تحریک کے سینیئر رہنما محمد الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب نے اس جنگ میں ممنوعہ ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا ہے لیکن اقوام متحدہ نے اس پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ محمد الحوثی نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کے مسئلے کا حل صرف سیاسی طریقے سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جینیوا اجلاس میں یمن پر حملہ کرنے والے ممالک کی ریشہ دوانیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ممالک اقوام متحدہ کے قوانین کے پابند نہیں ہیں۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment