اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

الانبارمیں امریکی فوجی مرکز کا قیام

۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے صوبے الانبار میں امریکی فوجی مرکز کے قیام کے منصوبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکہ کے اس اقدام کو اس کی ایک اور خلاف ورزی سے تعبیر کیا
الانبارمیں امریکی فوجی مرکز کا قیام

کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع نے صوبے الانبار میں امریکی فوجی مرکز کے قیام کے منصوبے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امریکہ کے اس اقدام کو اس کی ایک اور خلاف ورزی سے تعبیر کیا ہے-

عراق میں اس وقت عین الاسد اور الحبانیہ میں امریکی فوجی مراکز موجود ہیں جن میں پانچ سے چھے ہزار تک امریکی فوجی موجود ہیں- گزشتہ ہفتے بھی عراق کے ایک باخبر ذریعے نے اعلان کیا تھا کہ صوبے الانبار میں امریکی فوجی مرکز کے قیام کی کوشش جاری ہے اور اس کے اس اقدام کا مقصد، الانبار کو آزاد کرانے کے لئے عراقی فوج کے منصوبے کو ناکام بنانا ہے-
واضح رہے کہ عراق کے عوامی رضاکاروں نے صوبے الانبار کو آزاد کرائے جانے کی کارروائی میں امریکی فوجیوں کی کسی بھی قسم کی مداخلت پر اپنی شدید مخالفت کا اظہار کیا ہے-
عراق کے عوامی رضاکاروں کا کہنا ہے کہ الانبار میں امریکی فوجیوں کی موجودگی باعث تشویش ہے-


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment