اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

مظلومین کی حمایت ہمارا تنظیمی منشور ہے: علامہ اصغر عسکری

تحریک جوانان پاکستان اور فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری
مظلومین کی حمایت ہمارا تنظیمی منشور ہے: علامہ اصغر عسکری

تحریک جوانان پاکستان اور فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے کہا ہے کہ مظلومین کی حمایت ہمارا تنظیمی منشور ہے۔ جسے ہم نے بلاتخصیص مذہب و ملت ہمیشہ مقدم رکھا۔ پاکستان میں فرقہ واریت نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ دہشت گرد عناصر اپنی مذموم کارروائیوں کے ذریعے یہ تاثر دینے میں پیش پیش ہیں، تاکہ ملک میں فرقہ واریت کا بازار گرم کیا جاسکے۔ ان ملک دشمن عناصر کو اپنے مقصد میں ناکامی ہوگی۔ پاکستان میں بسنے والے تمام مکاتب فکر کے ذمہ داران بابصیرت اور دوراندیش ہیں اور انہوں نے ہمیشہ فرقہ واریت کی حوصلہ شکنی کی۔ جو شخص یا تنظیم فرقہ وارنہ تعصب کو پروان چڑھانا چاہتی ہے، وہ کبھی بھی اس ملک سے مخلص نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت ہمارا شرعی و اخلاقی فریضہ ہے۔ اس وقت دنیا بھر کے مسلمان مشکلات کا شکار ہیں۔ فلسطین، یمن، برما، عراق، شام سمیت جہاں جہاں بھی ظلم ہو رہا ہے، ہم نے مل کر اس کے خلاف آواز بلند کرنی ہے۔ یوم القدس کی ریلی میں انشاءاللہ ہم سب مل کر دشمن کے خلاف نفرت کا اظہار اور دنیا بھر کے مظلومین کے حق میں اپنی آواز بلند کریں گے


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حزب اللہ کا تعزیتی پیغام؛ لبنان میں تین روز عمومی ...
گينيا؛ مسلمانوں كی جانب سے خطے میں ترويج اسلام كے ...
افغانستان؛ صوبہ ارزگان میں طالبان کا پولیس ...
غزہ میں امام خمینی (رہ) امداد کمیٹی کی جانب سے ...
خطرہ حرم اور حجاب سے ہے
حقیقی عشق کے مناظر، کربلا کے راستے میں
کُرد مسلمان پیشمرگہ کے شہدا کو رہبر انقلاب ...
یمن پر سعودی عرب کے جاری حملے
مشہد مقدس میں رضوی ثقافت میں نماز اور مسجد کی ...
چین: امریکہ امن و صلح کی مخالف سمت میں حرکت کرنے ...

 
user comment