اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

علامہ عباس کمیلی کے بیٹے علامہ علی اکبر کمیلی کے قتل میں ملوث ملزم ناصر دھوبی گرفتار

۔ کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علی اکبر کمیلی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو
علامہ عباس کمیلی کے بیٹے علامہ علی اکبر کمیلی کے قتل میں ملوث ملزم ناصر دھوبی گرفتار

کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علی اکبر کمیلی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم ناصر دھوبی عرف بی بی سی کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ملزم علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے اکبر کمیلی کے قتل سمیت 29 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے جس نے 5 افراد پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دیا تھا جو ایک مخصوص فرقے کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرتا تھا جب کہ اس گروپ کے 3 ساتھی پہلے ہی جیل میں ہیں۔ واضح رہے کہ علامہ عباس کمیلی کے صاحبزادے علامہ علی اکبر کمیلی کو گزشتہ سال 6 ستمبر کو عزیز آباد کے علاقے بنگوریہ گوٹھ میں واقع ان کی فیکٹری کے باہر فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا تھا۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment