اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

امریکہ نے حزب اللہ کو کمزور کرنے کے لیے کروڑوں ڈالر خرچ کئے

۔ حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے بعض شہدا کے بچوں کے فارغ التحصیل ہونے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: امریکہ نے بعض عربی ممالک کی مدد سے حزب اللہ کے وجود میں آنے کے ابتدائی دنوں سے ہی مزاحمت کو کمزور کرنے کی کوشش شروع کر د
امریکہ نے حزب اللہ کو کمزور کرنے کے لیے کروڑوں ڈالر خرچ کئے

حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے بعض شہدا کے بچوں کے فارغ التحصیل ہونے کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: امریکہ نے بعض عربی ممالک کی مدد سے حزب اللہ کے وجود میں آنے کے ابتدائی دنوں سے ہی مزاحمت کو کمزور کرنے کی کوشش شروع کر دی تھی اور آج بھی باراک اوبامہ اور جان کیری اسرئیل کو اطمینان دلانے کے لیے حزب اللہ کو دھشتگرد گروہ کہتے ہیں جبکہ خود بھی جانتے ہیں کہ علاقے میں دھشتگردوں سے مقابلہ کرنے والا کون ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ امریکہ نے کروڑوں ڈالر خرچ کئے تاکہ حزب اللہ کو کمزور کر سکیں لیکن ان کے زعم باطل کے برخلاف حزب اللہ کو روز بروز تقویت اور کامیابی مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہ بات قابل فخر ہے کہ امریکہ حزب اللہ کو اپنے وطن لبنان کی حفاظت کے جرم میں سزا دے اور اسے دھشتگرد کہے۔
انہوں نے ایران کے ایٹمی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: بعض کا یہ کہنا تھا کہ ایران، ایٹمی مذاکرات کامیاب کرنے کے لیے حزب اللہ کو استعمال کرے گا اور جب مذاکرات کامیاب ہوں گئے تو حزب اللہ اور دیگر حامیوں کو نظرانداز کر دے گا۔ یہ وہ افواہیں تھی جو اکثر ذرائع ابلاغ اڑاتے تھے لیکن ہمارا یہ کہنا ہے کہ ہمارا ایران سے رابطہ ان چیزوں سے کہی بالاتر ہے مذاکرات کی کامیابی کے بعد انہیں معلوم ہو گیا کہ حزب اللہ اور مذاحمت کے حامی دیگر ممالک کے سلسلے میں ایران کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
سید حسن نصر اللہ نے رہبر انقلاب اسلامی کے عید فطر کے خطبوں کی طرف اشارہ کیا کہ جن میں رہبر انقلاب نے علاقے کے ممالک کے سلسلے میں اپنے موقف کو بیان کیا اور کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین حسن روحانی اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی رہبر انقلاب کے موقف کی تائید کی۔
انہوں نے پوری دنیا کو داعش کے خطرے کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہ وہ ممالک جنہوں نے داعش کو منحوس وجود دیا وہ خود آج داعش کے خطرے سے خوفناک ہیں ترکی سعودی عرب اور امریکہ داعش سے ڈر رہے ہیں۔ اور ترکی آج داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment