اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

عراق؛ دھشتگردانہ کاروائیوں میں ۱۲ افراد جانبحق

موصولہ رپورٹ کے مطابق شمالی عراق میں سنیچر کی شام ہونے والے ایک دہشت گردانہ حملے میں بارہ عام شہری جاں بحق ہو گئے- رپورٹ کے مطابق شمالی عراق کے "طوز خور ماتو" علاقے میں ایک سوئیمنگ پول میں دو دہشت گردوں کے خود ک
عراق؛ دھشتگردانہ کاروائیوں میں ۱۲ افراد جانبحق

موصولہ رپورٹ کے مطابق شمالی عراق میں سنیچر کی شام ہونے والے ایک دہشت گردانہ حملے میں بارہ عام شہری جاں بحق ہو گئے- رپورٹ کے مطابق شمالی عراق کے "طوز خور ماتو" علاقے میں ایک سوئیمنگ پول میں دو دہشت گردوں کے خود کش حملے میں بارہ عام شہری جاں بحق اور پینتالیس زخمی ہو گئے- طبی اور پولیس ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے اور اس کے باعث مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے- اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں بیشتر تعداد شیعہ مسلمانوں کی ہے- ابھی تک کسی بھی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم داعش دہشت گرد گروہ نے میدان جنگ میں ذلت آمیز شکست کھانے کے بعد عراقی معاشرے میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے لئے شہروں اور رہائشی علاقوں میں دہشت گردانہ حملے تیز کر دیئے ہیں- ان حملوں میں ایک، صوبہ دیالہ میں ہونے والا حملہ بھی ہے جس میں سو سے زیادہ افراد مارے گئے تھے- درایں اثنا عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ عوامی رضاکار فورس کی مدد سے سیکورٹی اہلکاروں نے کئی کارروائیاں کر کے دسیوں داعش دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ عراقی فوج کے بیان کے مطابق سیکورٹی اہلکار، عوامی رضاکار فورس کی مدد سے صوبہ دیالہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں-


source : abna
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment