اردو
Wednesday 13th of November 2024
0
نفر 0

عالم ہستی کے امیر کی جانب

یقین رکھیئے جو بھی سچے دل سے امام عصر ارواحنا فداہ کی تلاش میں ہوگا اور آنحضرت (عج) کی راہ میں خدمت کرے گا اور اس ماہ عالم کے ظہور میں تعجیل کے لئے کوشش کرے گا تو نتیجہ میں ایسے راستہ پر پہنچ جائے گا جو راستہ اس محبوب عالم کی جانب سے ایک کھڑکی اس کی طرف کھل جائے گی۔
عالم ہستی کے امیر کی جانب

یقین رکھیئے جو بھی سچے دل سے امام عصر ارواحنا فداہ کی تلاش میں ہوگا اور آنحضرت (عج) کی راہ میں خدمت کرے گا اور اس ماہ عالم کے ظہور میں تعجیل کے لئے کوشش کرے گا تو نتیجہ میں ایسے راستہ پر پہنچ جائے گا جو راستہ اس محبوب عالم کی جانب سے ایک کھڑکی اس کی طرف کھل جائے گی۔

لہٰذا آنحضرت (عج) کی نسبت مدد اور فدا کاری کہ جس کے ہاتھوں کو عصر غیبت نے اسی طرح باندھ ڈالا ہے جیسے دشمنوں نے اولین مظلوم ہستی حضرت امیرالمومنین (ع) کے گلے میں ریسمان ڈالا اور ان بزرگوار کے ہاتھوں کو باندھ دیا تھا ،لہٰذا خاموش نہ بیٹھیں اور آنحضرت(ع) کے ظہور میں تعجیل کے لئے کوشش کر کے غیبت کی رسی کا کم از کم ایک تار توڑ دیں .

اطمینان رکھیئے اگر کوئی آنحضرت (عج) کی راہ میں کوشش اور فداکاری کرے اور کسی فریب کاری کی فکر میں نہ ہو تو بلاشبہ اس پر حضرت (عج) کی عنایت ہوگی اور آنحضرت (عج) ایک کلام، یا پیغام، یا ایک نگاہ کے ذریعہ ضرور اس کے قلب کو شاد کریں گے اس لئے کہ ممکن نہیں ہے  کہ کوئی کسی کی حقیقی تلاش میں ہو اور اس کے لئے کوشش کرے اور سر انجام اپنے کامل مقصود یا حد اقل کچھ حصہ بھی نہ پائے ۔

حضرت امیرالمومنین (ع) فرماتے ہیں :

''من طلب شیئانالہ او بعضہ''

جو کسی چیزکی تلاش میں ہو وہ اسے پوری طرح یا اس کا کچھ حصہ ضرور پاے گا ۔

آپ اطمینان اور یقین رکھیں کہ یہ اگر چہ غیبت کا تیرہ و تاریک دور ہے ولایت حضرت بقیت اللہ ارواحنا فداہ کے ظاہر ہونے کا زمانہ ابھی تک نہیں آیا ہے لیکن اس کے باوجود آنحضرت (عج) دائرہ امکان کے قطب اور امیر ہستی ہیں اور آنحضرت (عج) کی ولایت مطلقہ نے سارے عالم کواپنے اندر لے رکھا ہے ۔

آنحضرت (ع) کی زیارت میں پڑھتے ہیں:

'' السلام علیک یا قطب العالم''

''اے عالم ہستی کے قطب آپ پر ہمارا سلام ہو''۔

غیبت کے تاریک دور میں اسی طرح ظہور کے نورانی زمانہ میں اس مقدس وجود کے نور کے زیر سایہ اس کائنات کی ہر شئی اپنی حیات کو جاری رکھے ہوے ہے اور رکھے گی، اور آنحضرت (عج) کی امامت و رہبری کی ممنون کرم ہے اور نہ صرف اس عالم کے مادی ذرات بلکہ جو مسیحا نفس ہیں وہ بھی ان بزرگوار کے حکم اور فرمان کے تابع ہیں بلکہ خود حضرت عیسی (ع) کو دم مسیحائی بھی آنحضرت (عج) اور ان کے ابائو اجداد طاہرین (ع) کے طفیل میں حاصل ہے اور نہ صرف ظہور کے زمانہ میں بلکہ اس وقت بھی آنحضرت کی امامت کے پرچم کے زیر سایہ فرائض کو انجام دینے میں مشغول ہیں ۔

حضر ت (عج)کی زیارت میں پڑھتے ہیں :

''السلام علیک یا امام المسیح''

اے مسیح کے امام آپ پر سلام ہو ۔

یہ امامت و رہبری حضرت (ع)کے ظہورکے پرشکوہ زمانے سے مخصوص نہیں ہے بلکہ اس وقت بھی حضرت عیسی (ع)اپنے اس عظیم مقام کے باوجود، آنحضرت (ع) کی امامت و رہبری کی اتباع اور ان کے نقش قدم پر گامزن ہونے پر افتخار کرتے ہیں ۔

 


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

ظہور مہدی (ع) کا عقیدہ اسلامی عقیدہ ہے
عالم ہستی کے امیر کی جانب
احادیث رضوی کے آینہ میں امام مہدی (عج)
امام زمانہ (عج) کی چالیس حديثیں
ایک مصلح، دنیا جس کی منتظر ہے
دیگر آسمانی کتابوں میں بداھت وجود خدا
مہدویت، ایک اہم فلسفہ جو ایک قوم اور فرقے تک ...
مہدی موعود کا عقیدہ
آسمانی ادیان میں انتظار فرج کا عقیدہ
آخر الزمان سے کيا مراد ہے؟

 
user comment