یا ابا صالح المهدی
آپ کا نام نامی و اسم گرامی ”محمد“ اورمشہور لقب ” مہدی “ ہے علماٴ کا کہنا ہے کہ آپ کا نام زبان پرجاری کرنے کی ممانعت ہے علامہ مجلسی اس کی تائید کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ”حکمت آن مخفی است “ اس کی وجہ پوشیدہ اورغیرمعلوم ہے ۔ (جلاٴالعیون ص۲۹۸) علماء کا بیان ہے کہ آپ کا یہ نام خود حضرت محمد مصطفی نے رکھا تھا ۔ ملاحظہ ہو روضة الاحباب و ینابع المودة ۔ مورخ اعظم ذاکرحسین تاریخ اسلام جلد۱ ص ۳۱میں لکھتے ہیں کہ ”آنحضرت نے فرمایا : کہ میرے بعد بارہ خلیفہ قریش سے ہوں گے آپ نے فرمایا کہ آخر زمانہ میں جب دنیا ظلم و جور سے بھر جائے گی ، تو میری اولاد میں سے مہدی کا ظہور ہو گا جو ظلم و جور کو دور کرکے دنیا کو عدل و انصاف سے بھردے گا ۔ شرک و کفر کو دنیا سے نابود کر دے گا، نام ”محمد “ اورلقب ” مہدی “ ہو گا حضرت عیسی آسمان سے اترکر اس کی نصرت کریں گے اوراس کے پےچھے نماز پڑھیں گے ،اور دجال کوقتل کریں گے ۔
source : tebyan