اس مہينے کي ايک رات کي فضيلت ايک ہزار مہينوں کي راتوں سے زيادہ قرار دي گئي ہے اور اس رات کو شب قدر کا نام عطا کيا ہے اس ميں فرشتے اور روح اپنے پروردگار کے فرمان کے موافق ہر حکم کو لے کر اترتے ہيں ايسي رات جو صبح صادق تک سلامتي ہي سلامتي ہے اور دائمي برکات کے نزول کا وقت ہے ہر اس بندے پر جن پر اللہ برکتيں نازل کرنا چاہے اور جن کا اللہ کا حکم و فرمان تقاضا کرے- خداوندا! محمد (صلي اللہ عليہ و آلہ) اور آپ (ص) کے خاندان پر درود بھيج اور ہميں اس مہينے کي فضيلت پہچاننے کي توفيق عطا فرما نيز ان چيزوں سے پرہيز کا الہام فرما جنہيں تو نے اس مہينے ميں حرام کيا ہے اور ہماري مدد فرما کہ اپنے اعضاء و جوارح کو گناہوں سے روک کر ان اعمال ميں بروئے کار لائيں جو تيري خوشنوي کا سبب ہيں، اور اس انداز سے اس مہينے ميں روزہ رکھيں- تا کہ ہم اپنے کانوں سے بيہودہ صدائيں نہ سنيں، اپني آنکھوں سے لہو امور کي طرف جانے ميں سبقت نہ ليں- اپنا ہاتھ ممنوعات کي طرف نہ پھيلائيں اور قدم حرما کي طرف سے نہ بڑھائيں اور ہمارا پيٹ نہ بھرے سوائے مگر ان چيزوں سے جو تو نے حلال کي ہيں- اور ہماري زبان نہ بولے مگر وہ جو تو نے خود کہا ہے- ہم اپنے آپ کو مشقت ميں نہ ڈاليں مگر ان چيزوں ميں جو ہميں ثواب سے قريب تر کر ديتي ہيں اور کسي کام کا اہتمام نہ کريں ان کاموں کے سوا جو ہميں تيرے عِقاب سے محفوظ رکھتے ہيں- پس تو ان تمام امور کو ريا اور شہرت پسندي سے خالص فرما کہ ہم تيرے ساتھ کسي کو شريک قرار نہ ديں اور اپنے امور ميں تيرے سے کوئي مراد منتخب نہ کريں-
خداوندا! محمد و آل محمد (ص) پر دورد بھيج اور ہميں اس ميں نماز ہائے پنجگانہ سے ـ اپني معين کردہ حدود، عائدہ کردہ واجبات و فرائض، اور ان آداب کے ساتھ جن کا تونے تعين کيا ہے، اور ان اوقات و لمحات کے ساتھ جو تو نے مقرر کئے ہيں ـ آگاہ فرما-
بارالہا! تو ان فرائض اور واجبات کے خاص زمرے ميں ماہ رمضان کو قرار ديا؛ وہ مہينہ جس کو تو نے تمام دوسرے مہينوں سے ممتاز کيا اور تمام وقتوں اور ايام ميں سے اسے منتخب فرمايا- اور اس کو نزول قرآن و نور کے ذريعے مقدم کيا اور ايمان کو اس مہينے ميں دوچند کيا اور روزہ اس ميں واجب فرمايا اور نمازوں کي ترغيب دي اور اس ميں شب قدر کو بزرگي بخشي جو خود ہزار مہينوں سے بہتر ہے- (ختم ہوا)
------------
صحيفه سجاديه، تدوين محسن غرويان، صص 265 و 269، (چ اول، 1382).
ترجمہ : فرحت حسین مہدوی
منبع: ويژه ماه مبارك رمضان؛ گروه مۆلفان؛ نهاد نمايندگي مقام معظم رهبري در دانشگاه ها
source : tebyan