اردو
Friday 22nd of November 2024
0
نفر 0

بغض اہلبيت (ع) كے اثرات

پروردگار كى ناراضگي رسول اكرم(ص) شب معراج ميں آسمان پر گۓ تو ميں نے ديكھا كہ در جنت پر لكھا ہے۔ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ، على حبيب اللہ الحسن والحسين (ع) صفوة اللہ ، فاطمة خيرة اللہ اور ان كے دشمنوں پر لعنة اللہ ۔ ( تاريخ بغداد 1 ص 259 ، تہذيب دمشق 4 ص
بغض اہلبيت (ع) كے اثرات

 پروردگار كى ناراضگي

رسول اكرم(ص) شب معراج ميں آسمان پر گۓ تو ميں نے ديكھا كہ در جنت پر لكھا ہے۔ لا الہ الا اللہ  محمد رسول اللہ ، على حبيب اللہ الحسن والحسين (ع) صفوة اللہ ، فاطمة خيرة اللہ اور ان كے دشمنوں پر لعنة اللہ ۔

( تاريخ بغداد 1 ص 259 ، تہذيب دمشق 4 ص 322 ، مناقب خوارزمى ص 302 / 297 ، فرائد السمطين 2 ص 74 / 396 ، امالى طوسى ص 355 / 737 ، كشف الغمہ 1 ص 94 ، كشف اليقين ص 445 / 551 ، فضائل ابن شاذان ص 71)۔

 رسول اكرم(ص) جب مجھے شب معراج آسمان پر لے جايا گيا تو ميں نے ديكھا كہ در جنت پر سونے كے پانى سے لكھا ہے، اللہ كے علاوہ خدا نہيں ۔ محمد(ص) اس كے رسول (ص) ہيں ، على (ع) اس كے ولى ہيں، فاطمہ (ع) اس كى كنيز ہيں، حسن (ع) و حسين (ع) اس كے منتخب ہيں اور ان كے دشمنوں پہ خدا كى لعنت ہے۔

( مقتل خوارزمى 1 ص 108 ، خصال ص 324 / 10، مائتہ منقبہ 109 / 54 روايت اسماعيل بن موسى (ع) ۔

رسول اكرم (ص) ہر خاندان اپنے باپ كى طرف منسوب ہوتا ہے سوائے نسل فاطمہ (ع) كے كہ ميں ان كا ولى اور وارث ہوں اور يہ سب ميرى عترت ہيں ، ميرى بچى ہوئي مٹى سے خلق كئے گئے ہيں، ان كے فضل كے منكروں كے لئے جہنم ہے، ان كا دوست خدا كا دوست ہے اور ان كا دشمن خدا كا دشمن ہے۔

( كنز العمال 12 ص 98 / 34168 روايت ابن عساكر، بشارة المصطفى ص 20 روايت جابر)۔

رسول اكرم(ص) آگاہ ہوجاؤ كہ جو آل محمد (ص) سے نفرت كرے گا وہ روز قيامت اس طرح محشور ہوگا كہ اس كى پيشانى پر لكھا ہوگا ''رحمت خدا سے مايوس ہے''

( مناقب خوارزمى ص 73 ، مقتل خوارزمى 1 ص 40 ، مائتہ منقبہ 150 / 95 ، روايت ابن عمر ، كشاف 3 ص 403 ، فرائد السمطين 2 ص 256 / 524 ، بشارة المصطفى ص 197 ، العمدة 54 / 52 ، روايت جرير بن عبداللہ، احقاق الحق 9 ص 487)امام على (ع) ہمارے دشمنوں كے لئے خدا كے غضب كے لشكر ہيں۔

( تحف العقول ص 116 ، خصال ص 627 / 10 روايت ابوبصير و محمد بن مسلم ، غرر الحكم ص 7342)۔


source : tebyan
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا(دوسری قسط)
حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی چالیس حدیثیں
شیعہ، اہل بیت کی نظر میں
جناب عباس علمدار علیہ السلام
سفیرہ کربلا سیدہ زینب سلام اللہ علیہا
شہر بانو ( امام زین العابدین(ع)کی والدہ )
علامہ اقبال کا فلسفہ خودی
امام سجاد (ع) کا خطبہ اور یزید کی پشیمانی کا افسانہ
رسول خدا(ص): تمہارے درمیان قرآن و اہل بیت چھوڑے ...
آداب معاشرت رسول اکرم

 
user comment