اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

انجمن شرعی شیعیان کشمیر کا اظہار رنج و غم، آغا سید حسن کا اظہار تعزیت

ہندوستان کے زیر انتظام ریاست جموں کشمیر کی انجمن شرعی شیعیان نے حرم امام رضا ؑ کے متولی آیت اللہ طبسی ؒ ، نمایندہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ برائے ہند حجۃ الاسلام والمسلمین آقای صالحی کے والد محترم اور خطیب اہلبیتؑ مولانا مرزا اطہر لکھنوی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ولی امر المسلمین آیت اللہ العظمیٰ سید علی خ
انجمن شرعی شیعیان کشمیر کا اظہار رنج و غم، آغا سید حسن کا اظہار تعزیت

ہندوستان کے زیر انتظام ریاست جموں کشمیر کی انجمن شرعی شیعیان نے حرم امام رضا ؑ کے متولی آیت اللہ طبسی ؒ ، نمایندہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ برائے ہند حجۃ الاسلام والمسلمین آقای صالحی کے والد محترم اور خطیب اہلبیتؑ مولانا مرزا اطہر لکھنوی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ولی امر المسلمین آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مد ظلہ العالی اور مرحومین کے جملہ لواحقین و محبین سے تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔ تنظیم کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حرم امام رضاؑ کے متولی آیت اللہ طبسیؒ کے وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی حرم مقدس اور زائرین کی خدمت میں بسر کی۔ ایک محب اہلبیتؑ کیلئے اس سے بڑی اور کون سی سعادت اور کونسا اعزاز ہے۔ نمائندہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ برائے ہند جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے صالح کے والد محترم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے آغا صاحب نے آقائے صالح کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔ لکھنو کے معروف عالم دین اور خطیب اہلبیتؑ مولانا مرزا اطہرلکھنوی کی علمی و تبلیغی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ مرحوم کی جدائی ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ موصوف کے انداز خطابت کو کافی دیر تک یاد کیا جائے گا۔مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے انجمن شرعی شیعیان کے حوزات علمیہ جامعہ باب العلم اور مکتب الزہراؑ میں دعائیہ مجالس اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment