اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

سعودی حکام کی یمن پر تازہ جارحیت میں ایک سو بیس افراد شہید اور زخمی

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے منگل کے روز صوبہ حجہ کے شہر مستبا میں ایک بازار پر اس وقت بمباری کردی جب سیکڑوں کی تعداد میں لوگ خرید و فروخت میں مصروف تھے۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ س
سعودی حکام کی یمن پر تازہ جارحیت میں ایک سو بیس افراد شہید اور زخمی

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے منگل کے روز صوبہ حجہ کے شہر مستبا میں ایک بازار پر اس وقت بمباری کردی جب سیکڑوں کی تعداد میں لوگ خرید و فروخت میں مصروف تھے۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں بہت سی دوکانیں زمیں بوس ہوگئی ہیں اور درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ سعودی جارحیت میں کم سے کم ساٹھ افراد شہید ہوئے ہیں جن میں متعدد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ دو خواتین سمیت چوبیس افراد کو عبس کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
یمن کی وزارت صحت نےامدادی اداروں اور میڈیکل ٹیموں کو فوری طور پر حجہ پہنچے کی ہدایت جاری کی ہیں۔
سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے پچھلے ایک برس سے یمن کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔
چھبیس مارچ سنہ دو ہزار پندرہ سے جاری سعودی جارحیت میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ یمن پر جاری سعودی جارحیت کے نتیجے میں اس غریب عرب اور اسلامی ملک کی اسّی فی صد بنیادی تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment