اردو
Friday 28th of June 2024
0
نفر 0

فلسطین؛ مغربی کنارے میں حزب اللہ لبنان اور مزاحمت کی حمایت میں غیر معمولی اجتماع

اجتماع میں فلسطینیوں نے سید حسن نصر اللہ اور سید عبد الملک الحوثی کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔ اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رام اللہ کے مغربی علاقے میں عوام کے ایک غیر معمولی اجتماع کے ضمن میں مختلف طبقوں کے لوگوں اور قومی شخصیتوں نے حزب اللہ لبنان اور اسلامی مزاحمت کی حمایت کرتے ہوئے عرب لیگ کی جانب سے کی گئی حزب اللہ مخالف سرگرمیوں کی شدید مذمت کی۔
فلسطین؛ مغربی کنارے میں حزب اللہ لبنان اور مزاحمت کی حمایت میں غیر معمولی اجتماع

    اجتماع میں فلسطینیوں نے سید حسن نصر اللہ اور سید عبد الملک الحوثی کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رام اللہ کے مغربی علاقے میں عوام کے ایک غیر معمولی اجتماع کے ضمن میں مختلف طبقوں کے لوگوں اور قومی شخصیتوں نے حزب اللہ لبنان اور اسلامی مزاحمت کی حمایت کرتے ہوئے عرب لیگ کی جانب سے کی گئی حزب اللہ مخالف سرگرمیوں کی شدید مذمت کی۔

اس غیر معمولی اجتماع میں مظاہرین نے فلسطین کی آزادی پر تاکید کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان اور اسلامی مزاحمت کے حق میں نعرے لگائے۔

اجتماع میں فلسطینیوں نے سید حسن نصر اللہ اور سید عبد الملک الحوثی کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہم ہمیشہ مزاحمت کی پشت پناہی کریں گے اور اس کے فیصلوں کی حمایت کریں گے

اس مظاہرے میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل، انصار اللہ کے رہنما، شام ، حزب اللہ اور یمن کا پرچم بھی نظر آیا۔

مزید اطلاعات کے مطابق اس مظاہرے میں غرب اردن کے فلسطینیوں کے علاوہ مقبوضہ جولان کے رہنے والے دروزیوں نے شرکت کی اور رام اللہ کے شہر کفرنیمہ کی تحریک مزاحمت کے جوانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

فلسطین لبریشن فرنٹ کے ایک رکن عمر شہادہ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں حزب اللہ اور تحریک مزاحمت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مجاہدین، غاصبانہ قبضے کےخاتمے اور فلسطین کی آزادی کے لیے کئی نسلوں سے جنگ کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے، حزب اللہ کی حمایت میں مظاہروں کے انعقاد کے بعد، فلسطین لبریشن فرنٹ اور فتح تحریک کے درمیان ہر قسم کے مالیاتی لین دین کو روکنے کا حکم دیا ہے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

نائجیریا کے شیعوں پر ایک بار پھر فوج کا حملہ، کئی ...
انڈونیشیا کے شیعیوں پر شدت پسند وہابیوں کا حملہ
کویت میں «شیعہ - سنی گفتگو مرکز» کا افتتاح
بحرین میں تباہ ہونے والی ۴۵۰سالہ قدیمی مسجد ...
افغانستان میں اسلام مخالف اور غير اخلاقی سائٹس ...
پاپ کے اسلام مخالف بیان پر الازہر یونیورسٹی کا رد ...
ایک دنیا غموں سے بھری تصویر/ مدافع حرم شہید کا ...
مالی ؛ اھل بيت ( ع) كے ساتھ آشنائی كے موضوع پر ...
سعودی اتحاد اسلام کی سربلندی کیلئے نہیں بلکہ ...
فرينكفورٹ كی كتب نمائش میں عالم اسلام كے پبلشروں ...

 
user comment