اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

سرینگر؛ ذالپورہ سمبل میں'' قرآن اور ہماری ذمہ داریاں ''کے عنوان سے کانفرنس منعقد

سرینگر/جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان اور مقامی نوجوان کمیٹی ذالپورہ (اسلامک سولجیرز) کے باہمی تعاون سے ذالپورہ سمبل میں'' قرآن اور ہم
سرینگر؛ ذالپورہ سمبل میں'' قرآن اور ہماری ذمہ داریاں ''کے عنوان سے کانفرنس منعقد

سرینگر/جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان اور مقامی نوجوان کمیٹی ذالپورہ (اسلامک سولجیرز) کے باہمی تعاون سے ذالپورہ سمبل میں'' قرآن اور ہماری ذمہ داریاں ''کے عنوان سے ایک پُر وقار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں کئی علماء دین اور  علاقے کے معزز شخصیات کے علاوہ نوجوانوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی ۔ جن مقررین نے موضوع کی مناسبت سے اظہار خیال کیا اُن میں مولوی امداد علی، ماسٹر غلام حسین، امام جمعہ نوگام مولوی بشیر احمد زادو، مولوی غلام حسین شگنو، شوکت حسین پرہ، محمد امین محمدڈار ،محمداسداللہ، محمد مقبول بافندہ اور غلام احمد ڈار بڈی پورہ شامل ہیں۔ مقررین نے قرآنی تعلیمات کے ایک مکمل ضابطہ حیات اور دنیائے بشریت کے محفوظ مستقبل کا راہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن سے اُنس و محبت کا اہم تقاضا یہ ہے کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو قرآنی احکامات کے سانچے میں ڈال کر ایک صالحہ معاشرہ کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے موضوع کی مناسبت سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم ایک زندہ معجزہ ہونے کے ساتھ ساتھ اسلام کا دستور اساسی ہے، جس میں ہر زمانے کے تقاضوں سے ہم آھنگ ہونے کی صلاحیت موجود ہے۔ آغا صاحب نے کہا کہ تمام انبیاء(ع) کی بعثت کا بنیادی مقصد اور تمام آسمانی صحیفوں کے نزول کا معنوی مقصد کُرہ ارض پر نظام عدل کا نفاذ ہے۔ حق و عدالت پر استوار نظام کے قیام اور ظلم و استحصال کے خاتمے کیلئے جدوجہد قرآن کے تئیں ہماری ذمہ داریوں کا سب سے اہم پہلوہے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment