اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

امریکہ نے سعودی عرب کو کلسٹر بموں کی ترسیل روک دی

۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نے احتجاج کیا کہ یمن کی جنگ میں سعودی عرب عام شہریوں اور عسکریت پسندوں میں فرق نہیں کر رہا اور بلا امتیاز بمباری کر رہا ہے جس کی وجہ سے عام شہریوں ک
امریکہ نے سعودی عرب کو کلسٹر بموں کی ترسیل روک دی

۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں نے احتجاج کیا کہ یمن کی جنگ میں سعودی عرب عام شہریوں اور عسکریت پسندوں میں فرق نہیں کر رہا اور بلا امتیاز بمباری کر رہا ہے جس کی وجہ سے عام شہریوں کی ہلاکتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے احتجاج کے بعد امریکہ نے سعودی عرب کو کلسٹر بموں کی ترسیل روک دی ۔
فارن پالیسی کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو فراہم کیے جانے والے سی بی یو 105 کلسٹر بم ٹیکسٹرون سسٹم نامی کمپنی بناتی ہے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب کے یمنی تنازعہ میں شامل ہونے کے بعد حوثی باغیوں پر فضائی حملوں کے حوالے سے متعدد مواقع پر نشاندہی کی کہ سعودی عرب کی جانب سے کلسٹر بموں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کلسٹر بم گولہ بارود کا ایسا مجموعہ ہے جس میں بہت سے چھوٹے چھوٹے بم موجود ہوتے ہیں اور طیارے سے گرائے جانے کے بعد یہ وسیع علاقے میں پھیل جاتے ہیں۔ اس قسم کے ہتھیار انتہائی خطرناک تصور کیے جاتے ہیں کیونکہ ان میں سے متعدد بم زمین کی تہہ میں چھپ جاتے ہیں اور ایک طویل عرصے تک بغیر پھٹے زمین میں موجود رہتے ہیں جو بارودی سرنگ کا کام کرتے ہیں ۔ کلسٹر بموں کا اکثر شکار عام شہری اور بچے بنتے ہیں.


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment