اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

مشیر خارجہ اور آرمی چیف کا امریکی وفد کے سامنے دوٹوک موقف قومی امنگوں کا ترجمان ہے

کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی امریکی وفد سے قومی سلامتی کے امور پر گفتگو پر تبصرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طریقے سے موقف اختیار کیا گیا ہے یہ قوم کے وقارکی ترجمانی کے
مشیر خارجہ اور آرمی چیف کا امریکی وفد کے سامنے دوٹوک موقف قومی امنگوں کا ترجمان ہے

کی رپورٹ کے مطابق  شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی امریکی وفد سے قومی سلامتی کے امور پر گفتگو پر تبصرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طریقے سے موقف اختیار کیا گیا ہے یہ قوم کے وقارکی ترجمانی کے ساتھ قوم کی توقعات کے عین مطابق ہے۔ اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں انکا کہنا تھا کہ ماضی میں ہماری خارجہ پالیسی کمزور رہی ہے، جس کے باعث ہم برابری کی بنیاد پر عالمی سطح پر تعلقات استوار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے، یہ ہماری ہی غلطیوں اور خامیوں کا نتیجہ تھا کہ اگر کوئی اقدام ہوا بھی تو ہم اس کے ثمرات سمیٹنے میں کامیاب نہ ہو سکے، البتہ مذکورہ بالا اقدام سے لگتا ہے کہ ہم اب متوازن اور دنیا سے برابری کی سطح پر تعلقات استوار کرنے جارہے ہیں، جو نہ صرف مستحسن اقدام ہے بلکہ قومی وقار کے عین مطابق ہے۔
علامہ سید ساجد علی نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اب اس پالیسی میں تسلسل برقرار رکھتے ہوئے اسے صرف الفاظ تک ہی محدود نہیں کرنا چاہیے، بلکہ عملی میدان میں بھی اس کا اظہار ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسی تناظر میں قومی یکجہتی پیدا کرنے کی بھی ضرورت ہے جس کے لئے آئین کی بالادستی او رقانون کی حکمرانی ضروری ہے، انصاف تک رسائی اور طبقاتی نظام کا خاتمہ بھی کرنا ہوگا۔
شیعہ علما کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اب معاشی اور سماجی پالیسیاں بھی درست سمت پر چلانا ہونگی تاکہ ملک کو دوبارہ اس کی پٹڑی پر چڑھایا جاسکے اور یہی ترقی کی شاہراہ ہے جس پر گامزن ہوکر پاکستان ایک مرتبہ پھر اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتا ہے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment