اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

عوام یوم قدس و کشمیر کی تقریبات میں جوق در جوق شرکت کو یقینی بنائیں۔ آغا حسن

سرینگر/ امیر المومنین حضرت علی ابن ابیطالبؑ کے یوم شہادت کی مناسبت سے جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی بھر میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ۔ اس سلسلے کے سب سے بڑے اجتماعات مرکزمی امام بارگاہ بڈگام ، قدی
عوام یوم قدس و کشمیر کی تقریبات میں جوق در جوق شرکت کو یقینی بنائیں۔ آغا حسن

سرینگر/ امیر المومنین حضرت علی ابن ابیطالبؑ کے یوم شہادت کی مناسبت سے جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے وادی بھر میں مجالس عزا کا انعقاد کیا گیا ۔ اس سلسلے کے سب سے بڑے اجتماعات مرکزمی امام بارگاہ بڈگام ، قدیمی امام بارگاہ حسن آباد، خانقاہ میر شمس الدین اراکیؒ جڈی بل، امام بارگاہ گامدو سوناواری، امام بارگاہ نوگام، آستانہ شریف چاڈورہ، امام بارگاہ یاگی پورہ ماگام میں منعقد ہوئے جن میں دسیوں ہزار فرزندان توحید نے شرکت کی۔ مرکزی امام بارگاہ بڈگام میں عقیدت مندوں کے بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور حریت کانفرنس کے سینئر رہنما حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے خلیفة الرسول حضرت علی ابن ابیطالبؑ کی مظلومانہ شہادت کے اسباب و عوامل بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں میں گروہ خوارج کا ظہور ایک عظیم فتنہ تھا۔ خوارج نے حکومت الہیہ کے حوالے سے جونظریہ پیش کیا اس کا قرآن و سنت اور عقل و منطق سے دور کا بھی واسطہ نہ تھا۔ اپنے خود ساختہ نظریہ حاکمیت کو نافذ کرنے کیلئے گروہ خوارج نے نہتے مسلمانوں کا بے دریغ قتل عام کیا ۔ حتیٰ کہ لاتعداد صحابہ رسول کو بھی نہایت بے دردی کے ساتھ تہہ تیغ کیا۔ امن و انسانیت کے داعی دین اسلام کے نام پر انسانیت کو لرزہ بر اندام کیا۔ علی ؑ نے اسلام و انسانیت کی بقاءکیلئے اس گروہ سے جنگ کی اور اسی گروہ کی منصوبہ بندیوں کے نتیجے میں علیؑ کی شہادت واقع ہوئی۔ آغا صاحب نے کہا کہ آج تکفیری انتہا پسند تنظیمیں من و عن دورِ علیؑ کے گروہ خوارج کے فکرو نظریات کی ترجمانی کرتے ہوئے اسی گروہ کی مانند انسانیت کی مٹی پلید کررہے ہیں۔یوم قدس و کشمیر کی اہمیت بیان کرتے ہوئے آغا صاحب نے ملت کشمیر سے یوم قدس و کشمیر کے جلوسوں میں جوق درجوق شرکت کی اپیل کی۔ آغا صاحب نے کہا کہ مغربی قوتوں نے مشرقی وسطیٰ میں صہیونی مملکت کی داغ بیل ڈالی تاکہ دنیائے اسلام بالخصوص قدرتی وسائل سے مالا مال عرب دنیا پر اپنا سیاسی ، اقتصادی اور عسکری دبدبہ قائم رکھیں اور گریٹر اسرائیل کے منحوس خواب کو پورا کرنے کیلئے پورے عرب خطے کو اسرائیل کے زیر نگین لایا جاسکے۔ تاہم فلسطینی عوام ، شام کی علوی حکومت اور حزب اللہ لبنان اسرائیل کے عزائم کی راہ میں حائل ہوئے۔اس طرح یہ مزاحمتی قوتیں پورے عالم اسلام کے مفادات کے تحفظ کی جنگ میں اگلی چوکیوں کے سپاہیوں کا کردار ادار کررہی ہے جن کی حمایت اور نصرت مسلمانان عالم کا دینی فریضہ ہے۔آغا صاحب نے ملت اسلامیہ جموں و کشمیر سے اپیل کی کہ وہ مظلومین عالم بالخصوص فلسطینی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارتی تسلط سے ریاست جموں وکشمیرکی مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ یوم قدس کی تقریبات میں جوق در جوق شرکت کریں۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment