اردو
Saturday 27th of April 2024
0
نفر 0

کربلا کے روضوں کے منتظمین کے لیے مشہد میں ہوٹل کی تعمیر، آیت اللہ مکارم شیرازی نے لیا جائزہ

مشہد سے یہ دونوں ہوٹل دو ہزار مربع میٹر زمین پر تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ منگل کے روز مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے ان دونوں ہوٹلوں کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آیتہ اللہ ناصر مکارم شیرازی کو پروجیکٹ انجینیروں نے
کربلا کے روضوں کے منتظمین کے لیے مشہد میں ہوٹل کی تعمیر، آیت اللہ مکارم شیرازی نے لیا جائزہ

مشہد سے یہ دونوں ہوٹل دو ہزار مربع میٹر زمین پر تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ منگل کے روز مرجع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے ان دونوں ہوٹلوں کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر آیتہ اللہ ناصر مکارم شیرازی کو پروجیکٹ انجینیروں نے ضروری بریفنگ دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ان دونوں ہوٹلوں کی تعمیر کے لۓ دو ہزار مربع میٹر زمین کی فراہمی اور ہوٹلوں کی تعمیر کا خرچ "علی اکبرانصاری" نامی ایک خیرخواہ شخص نے اپنے ذمہ لیا ہے۔ مذکورہ مخیر شخص کا کہنا ہے کہ دونوں ہوٹل، آٹھ منزلہ ہوں گے اور ان کی تعیمر پر تقریبا تیس کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے۔ "علی اکبرانصاری" کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابوالفضل عباس علیہ السلام کے ناموں سے مزین یہ دونوں ہوٹل، مشہد المقدس میں واقع حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضے کے قریب اس مقام پر تعمیر کئے جا رہے ہیں جہاں ہوٹل امام علی(ع) واقع ہے۔ حضرت امام علی(ع) کے نام سے مزین یہ ہوٹل بھی "علی اکبرانصاری" نے اپنے ذاتی خرچ سے تعمیر کیا ہے۔ یہ ہوٹل نجف اشرف میں واقع امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے روضہ مبارک کے متولی و منتظمین سے مخصوص ہے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امام مہدی(عج) کے حضورمیں شرفیابی کا امکان اور ...
دربارِ یزید میں بنتِ زہرا کا انقلاب آفریں خطبہ
علم, فرمودات باب العلم حضرت علی{ع}
اقوال حضرت امام علی علیہ السلام
پیغمبراسلام(ص) کے منبر سے تبرک(برکت) حاصل کرنا
حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کی سیرت کے بعض ...
حضرت امام محمد مھدی علیہ السلام
مجموعہ ٴ زندگانی چہارہ معصومین( علیہم السلام )
امام حسین (ع) عرش زین سے فرش زمین پر
انبیاء کا امام حسین پر گریہ کرنا

 
user comment