اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

ہندوستان اور پاکستان کی فورسز کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا سلسلہ جاری/ لائن آف کنٹرول پر6 پاکستانی شہری جاں بحق

کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کی فورسز کے درمیان دوسرے روز بھی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں گذشتہ دو روو میں 6 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایل

کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کی فورسز کے درمیان دوسرے روز بھی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں گذشتہ دو روو میں 6 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایل او سی پر انڈین فورسز کی فائرنگ سے جمعے کے روز مزید 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ سے دیگر 6 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے مطابق ایل او سی پر نکیال اور تتہ پانی کے سیکٹرز میں بھارتی فورسز نے جمعے کے روز بھی پاکستانی آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اب تک 3 افراد ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں 25 سالہ صائمہ، 7 سالہ آمنہ اور 50 سالہ عبدالطیف شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 10 سالہ الیزا، 55 سالہ صدیقی، 14 سالہ نائلہ الیاس، 25 سالہ شازیہ اکبر، 36 سالہ شاہین اختر اور نذر حسین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں احمد دین، نور محمد اور عبدالمجید نامی افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ دیگر 5 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment