اردو
Thursday 2nd of May 2024
1
نفر 0

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی کاوشوں سے پرتگال کا اسلامی مرکز دوبارہ کھل گیا

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی کاوشوں سے پرتگال کا اسلامی مرکز دوبارہ کھل گیا
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی کاوشوں اور پرتگال کے دار الحکومت لیسبن میں مقیم ایرانی طلبہ کے تعاون سے اس شہر میں اسلامی مرکز ایک بار پھر کھول دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی کاوشوں اور پرتگال کے دار الحکومت لیسبن میں مقیم ایرانی طلبہ کے تعاون سے اس شہر میں اسلامی مرکز ایک بار پھر کھول دیا گیا ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے عہدیدار نے خبر دیتے ہوئے کہا کہ ’’آل یاسین اسلامی ثقافتی مرکز لیسبن‘‘ میں ایک مرتبہ پھر دینی فعالیتیں شروع ہو چکی ہیں اسی عنوان سے حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت پر اس مرکز میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا: جناب فاطمہ زہرا(س) کے یوم شہادت پر ’’آل یاسین اسلامی مرکز‘‘ میں منعقدہ پروگرام میں پرتگال میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید حسین میر فخار، سفارت کے کارکنان، ایرانی اسٹوڈنٹس اور اہل بیت(ع) کے پیروکاروں نے شرکت کی۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے اس عہدیدار نے مزید بتایا کہ اس کے بعد تمام اسلامی اور ثقافتی پروگرام اسی مرکز میں منعقد ہوا کریں گے۔

واضح رہے کہ دو سال قبل پرتگال کے شہر لیسبن میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے دینی و ثقافتی امور کی انجام دہی کے لیے اسلامی مرکز قائم کیا گیا لیکن کچھ مشکلات کی وجہ سے مختصر عرصہ فعالیت کے بعد بند ہو گیا تھا۔

1
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

والدین کی نافرمانی کےدنیامیں منفی اثرات
معروف اور منکر کے معنی
اخلاق کی لغوی اور اصطلاحی تعریف
شریعت صلح و رحمت
عصر بعثت اور الله پر ایمان و اعتقاد
قانون گزاری کے لئے انبیاء کی ضرورت
اسلامي انقلاب ،عوام کے ايمان کي بنيادوں پر قائم ...
نومسلم شیعہ خاتون فاطمہ گراہم کا خطاب
اسلام میں احکام کا مقام
اتحاد بین المسلمین کیلئے ضروری ہے کہ اختلافات کو ...

 
user comment

سید محمدعلی موسوی
باعرض معذرت ادبیات و خط اردو خیلی چندش آور است لطفا روش کمی کار کنید تا قابل استفادہ باشد۔
پاسخ
0     0
20 آبان 1396 ساعت 08:31 صبح