اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امام علی النقی علیہ السلام کے یوم ولادت پر پہلی مرتبہ عراق کے شہر سامراء میں اہل سنت و الجماعت نے شیعوں کے ساتھ مل کر جشن کا انعقاد کیا۔
پہلی رجب المرجب کو سامراء کے حرم مطہر میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے تعاون سے منعقدہ اس جشن میں اہل سنت کے بزرگ عالم دین شیخ فاضل محمود نے شرکت کی۔ جبکہ حرمین عسکریین (ع) کے متولی شیخ ستار المرشدی نے تقریر کی۔
قابل ذکر ہے کہ اس جشن کے انعقاد اور اس کے مقدمات کی فراہمی میں شیخ فاضل محمود اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے حصہ لیا ہے
امام علی النقی علیہ السلام کے یوم ولادت پر پہلی مرتبہ عراق کے شہر سامراء میں اہل سنت و الجماعت نے شیعوں کے ساتھ مل کر جشن کا انعقاد کیا۔