اردو
Friday 3rd of May 2024
0
نفر 0

سعودی عرب، العوامیہ کے شیعہ نشین علاقے المسورہ کو مکمل طور مسمار کر دیا

سعودی روزنامہ سبق کے مطابق، مشرقی عربستان کے حکام کا کہنا ہےکہ شیعہ اکثریتی علاقے العوامیہ کے علاقے المسورہ میں مسماری کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

بلدیہ الشرقیہ کے ذرائع ابلاغ کے ڈائریکٹر محمد بن عبدالعزیز الصیفان کا کہنا ہے کہ المسورہ علاقے میں مسماری کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اب چند دنوں کے دوران ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا جائے گا۔

العوامیہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ آل سعود علاقے میں شیعوں پر ظلم کررہی ہے اور مختلف بہانوں سے اس علاقے کو لوگوں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ تین ماہ کے دوران سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے العوامیہ کے نہتے شہریوں پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

ڈائریکٹر محمد بن عبدالعزیز الصیفان کا کہنا ہے کہ المسورہ میں کل 488مکانات مسمار کئے گئے ہیں۔

گزشتہ تین ماہ سے سعودی مظالم کے شکار اس علاقے میں اب تک متعدد افراد شہید ہو چکے ہیں۔

سعودی مظالم سے پریشان سینکڑوں شیعہ مسلمان اپنے گھربار چھوڑ کر آس پاس کے علاقوں کی طرف نقل مکانی کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ آل سعود نے اس علاقے کی بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولتیں بھی بند کر رکھی ہیں۔

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

مراجع تقلید کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی ...
مسجد الحرام میں ۱۰ لاكھ قرآنی نسخوں كی تقسيم
شیعہ و سنی اسلام کے دو اہم ستون ہیں: شیخ الازھر
کیلیفورنیا میں ایک کلیسا کی مسجد میں تبدیلی
مسلمانوں کوبھائی چارے اوراسلامی اخوت کاپیغام
واشنگٹن میں محنت کشوں کے ٹرمپ مخالف مظاہرے
اقوام متحدہ کی بین الاقوامی برادری سے روہنگیا ...
اسلام اور انسانی حقوق
19سالہ ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی امن کی سفیر ...
رہبر انقلاب اسلامی: ٹرمپ کی سرنوشت امریکہ کے سابق ...

 
user comment