
فن وثقافت گروپ؛ اردن كے شہر "امان" كے وزارت اوقاف اور اسلامی مقدس مقامات كے دفتر میں ۵ جنوری كو ملت فلسطين كی امداد رسانی میں اردن كے زكوۃ فنڈ كی سرگرميوں كا جائزہ ليا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الرای" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردن كے وزير اوقاف ومذہبی امور نے اردن كے زكوۃ فنڈ سے وابستہ ملت فلسطين كی حمايت كی زكوۃ كمیٹی كے اراكين اور سربراہ سے ملاقات كرتے ہوئے ہوئے كہا كہ اس كمیٹی كے گزشتہ ايك سال كے دوران ملت فلسطين كو ڈیڑھ كروڑ دينار كی مالی امداد ارسال كی ہے۔
عبدالسلام العبادی نے اس انجمن كے ضرورت مند انسانوں كی امداد كے سلسلے میں اپنی كوششوں كو جاری ركھنے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
519702