اردو
Wednesday 8th of January 2025
0
نفر 0

حضرت على (ع) كى سوانح عمري (دوسرا حصّہ )

دوسراسبق:

حضرت على (ع) كى سوانح عمري

(دوسرا حصّہ )

پيغمبراكرم (ص) كى رحلت سے خلافت تك

رسول (ص) اكرم كى وفات كے فوراًبعد ، بعض مسلمانوں نے سقيفہ بنى ساعدہ ميں جمع ہوكر جانشين پيغمبر(ص) معين كرنے كے بارے ميں ايك مٹينگ كى ، باوجوداس كے كہ پيغمبراكرم(ص) نے اپنى زندگى ہى ميں حضرت على (ع) كو حكم پروردگار كے مطابق اپنا جانشين مقرر فرماديا تھا_ ليكن اس كے برخلاف لوگوں نے حكومت ، حضرت ابوبكر كے حوالہ كردى _ حضرت ابوبكر 13ھ ق ميں 63 سال كى عمر ميں اس دنيا سے چلے گئے _ان كى مدت خلافت دو سال تين ماہ تھي_ (1)

ان كے بعد حضرت عمر بن خطاب نے حضرت ابوبكر كى وصيت كے مطابق خلافت كى زمام سنبھالى اور آخر ذى الحجہ 23ھق كو ابولو لو ''فيروز'' كے ہاتھوں قتل كرديئے گئے _اور ان كى خلافت كى مدت دس سال چھ ماہ اور چار دن تھى _(2)

حضرت عمر نے اپنا خليفہ معين كرنے كے لئے ايك كميٹى تشكيل دى جس كا نتيجہ و ثمرہ حضرت عثمان ابن عفان كے حق ميں ظاہر ہوا_ انہوں نے حضرت عمر كے بعد محرم كے اواخر ميں 24ھ ق كو خلافت كى باگ ڈور سنبھالى اور ذى الحج 35ھ ق كو نا انصافى اور بيت المال ميں خرد برد كے الزامات كى وجہ سے مسلمانوں كى ايك شورش ميں ايك كثير جمعيت كے ہاتھوں قتل كرديئے گئے اور ان كى خلافت بارہ سال سے كچھ كم مدت تك رہى _ (3)

مذكورہ تينوں خلفاء ، پيغمبراكرم(ص) كے بعد ، يكے ديگرے تقريباً 25 سال تك لوگوں پر حكومت كرتے رہے_ اس طويل مدت ميں اسلام اور جانشينى پيغمبر(ص) كے حوالے سے سب سے زيادہ مستحق

و سزاوار شخصيت اميرالمؤمنين على بن ابى طالب _كى تھى كہ جنھوں نے صبر و شكيبائي سے كام ليا اور گھر ميں بيٹھے رہے_

حضرت على (ع) جوخلافت كو اپنا مسلم حق سمجھتے تھے ، ان لوگوں كے مقابل اٹھے جنہوں نے ان كے حق كو پامال كيا تھا، آپ(ع) نے اعتراض كيا اور جہاں تك اسلام كى بلند مصلحتوں نے اجازت دى اس حد تك آپ نے اپنے احتجاج و استحقاق كو ان پر، روشن فرمايا_

اسلام كى عظيم خاتون حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ عليہا نے بھى اس احتجاج ميں آپ كا مكمل ساتھ ديا اور تاحيات ہر موڑ پر آپ(ع) كى مدد كرتى رہيںاور انہوں نے عملى طور پرثابت كرديا كہ دوسروں كى حكومت غير قانونى ہے_

ليكن چونكہ اسلام ابھى نيا نيا تھا اس لئے حضرت علي(ع) نے تلوار اٹھانے اور جنگ كى آگ بھڑكانے سے گريز كيا_ كيونكہ طبيعى طور پر اس فعل سے اسلام كو نقصان پہنچتا_ اور ممكن تھا كہ پيغمبر(ص) كى زحمتوں پر پانى پھر جاتا يہاں تك كہ آپ(ع) نے اسلام كى آبرو بچانے كے لئے ضرورى مقامات پرتينوں خلفاء كى دينى امور اور بہت سے سياسى مشكلات ميں رہنمائي اور ان كى ہدايت سے دريغ نہيں فرمايا جيسا كہ يہ لوگ بھى مجبوراً، گاہے بہ گاہے آپ(ع) كى علمى بزرگى اور قابل قدر خدمات كا اعتراف كرتے رہے چنانچہ خليفہ دوم اكثر كہا كرتے تھے: '' لو لا عليٌ لہلك عمر'' (4) يعنى اگر على نہ ہوتے تو عمر ہلاك ہوگئے ہوتے _

خلافت سے شہادت تك

حضرت عثمان كے قتل كے بعد اكثريت كے اصرار اور خواہش پر تقريباً مہاجرين و انصار كے اتفاق سے حضرت على _خلافت كے لئے منتخب كئے گئے_ امام(ع) نے پہلے اس عہدہ كو قبول كرنے سے انكار كيا_ واضح رہے كہ يہ انكار اس لئے نہيں تھا كہ آپ(ع) اپنے اندر زمامدارى كى توانائي اور

مصائب برداشت كرنے كى طاقت نہيں پاتے تھے، يا يہ كہ ان سے زيادہ مناسب، اصحاب كے درميان كوئي اور شخص بھى موجود تھا _ بلكہ يہ انكار اس لئے تھا كہ حضرت(ع) جانتے تھے كہ اسلامى معاشرہ گذشتہ خلفاء كى غلط سياست كى بناپر خصوصاً عثمان كے زمانہ خلافت ميں طبقاتى اختلاف اور اجتماعى و اقتصادى تفريق كا شكار ہوچكا تھا_ آپ(ع) ديكھ رہے تھے كہ اصلى اسلام كے اصول و مفاہيم كہ جن پر پيغمبراكرم (ص) اپنى زندگى كے طويل عرصہ ميںعمل كرتے رہے ہيں وہ فراموشى كى نذر ہوكر ختم ہوچكے ہيں_ ان تمام چيزوں كو اپنى جگہ پر لانے ميںمشكليں اور سختياں ہونگى _اور ان تمام باتوں كے پيش نظرحضرت علي(ع) نے چاہا كہ لوگوں كو آزما كر ديكھا جائے كہ وہ انقلاب اسلامى كى روش كو عملى طور پر اختيار كرنے پر كس حد تك آمادہ ہيں ، تا كہ بعد ميں ايسا نہ سمجھ بيٹھيں كہ علي(ع) نے ان كو غافل بنا كر، ان كى انقلابى تحريك اور شورش سے فائدہ اٹھاليا_

ان تمام باتوں اور دوسرى باتوں كو مد نظر ركھتے ہوئے امام(ع) نے اصحاب اور جمہور كے بہت اصرار كے باوجود فورى طور پر حكمرانى قبول كرنے سے انكار كرديا اور لوگوں كے جواب ميں فرمايا:'' مجھے چھوڑ دو اور كسى دوسرے كو تلاش كرلو_ كيونكہ جو كام سامنے ہے اس ميں طرح طرح كى ايسى مشكلات ہيں كہ دلوں ميں ان كے تحمل كى طاقت اور عقلوں ميںان كے قبول كرنے كے توانائي ا نہيں ہے _ عالم اسلام كے افق كو ظلم و بدعت كے سياہ بادلوں نے گھير ركھا ہے اور اسلام كا روشن راستہ متغير ہوچكا ہے تم يقين جانو كہ اگر ميں نے خلافت كو قبول كيا تو جو كچھ ميں جانتا ہوں اس كے مطابق تمہارے ساتھ سلوك كرونگا اور كسى بھى بولنے والے كى بات يا ملامت كرنے والے كى ملامت پر كان نہيں دھروں گا '' _(5)

مجمع عام ميں تقرير اور اتمام حجت كے بعد جب لوگوں نے بہت زيادہ اصرار كيا تو آپ(ع) نے جمعہ كے دن 25 ذى الحجہ 25ھ ق(6) كو مجبوراً خلافت قبول كرلى اور لوگوں نے آپ(ع) كى بيعت كي_

حضرت على _منصب فرماں روائي پر

حضرت على (ع) نے ايسے حالات ميں حكومت كى باگ ڈور سنبھالى كہ جب اسلامى معاشرہ شگاف اور اجتماعى و اقتصادى اختلاف كى بناپر تباہى وہلاكت كے دہانے پر پہنچ چكا تھا اور ہر طرح كى دشوارياں اور پيچيدہ مشكلات آپ كے انتظار ميںتھيں_

جن مقاصد كے لئے حضرت على (ع) نے حكومت قبول كى تھى ان كو بروئے كار لانے كے لئے آپ (ع) نے اپنى انقلابى سياست كوچند مرحلوں ميںرائج كيا_

اس سياست كے تين مرحلے تھے:

1_ حقوق كا مرحلہ 2_ مال كا مرحلہ 3_ انتظام كا مرحلہ

اب ہم اختصار كے ساتھ مندرجہ بالا ،مراحل كا تجزيہ پيش كرتے ہيں_

الف_ حقوق كا مرحلہ

حقوق كے سلسلہ ميں امام(ع) كى اصلاحات ، تمام لوگوں كو مساوى حقوق دينے اور بيت المال سے بخشش و عطا كے سلسلہ ميں امتياز اور برترى كولغو قرار دينے پر مبنى تھے_ آپ(ع) نے فرمايا: '' ذليل اور ستم ديدہ ميرے نزديك طاقتور ہيں يہاں تك كہ ميں ان كا حق انھيں واپس دلادوں اورطاقتور ميرے نزديك ناتواں ہے يہاں تك كہ ميں مظلوم كا حق اس سے واپس لے لوں_'' (7)

ب_ مالى مرحلہ

اس سلسلہ ميں امام(ع) نے جو پہلا اقدام كيا وہ اس دولت و ثروت كو واپس لينا تھا كہ جو عثمان كى خلافت كے زمانہ ميں ديدى گئي تھي_ اميرالمؤمنين(ع) نے اموال، ملكيت، پانى اور زمين(يعنى تيول) كو (8) كہ جنہيں حضرت عثمان نے اپنے رشتہ داروں اور كارندوں كو بخش دياتھا ، بيت المال ميں واپس لے ليا_ (9)

اس كے بعد اموال كى تقسيم ميں لوگوں كو اپنى سياست سے آگاہ كيا اورفرمايا:

'' اے لوگو ميں بھى تم ميںسے ايك فرد ہوں اور سود و زياں ميں تمہارے ساتھ شريك ہوں ميں پيغمبراكرم (ص) كى روش كى طرف تمہارى راہنمائي كرونگا اور ان كے قوانين كو تمہارے درميان جارى كروں گا _ آگاہ ہوجاؤ كہ ہر قطعہ زمين اور يتول (يعنى ملك، آب اور زمين) جو عثمان نے دوسروں كودے ديئے ہيں اورہر وہ مال ، كہ جومال خدا سے ديا گيا ہے ان سب كو بيت المال ميں واپس لوٹ جانا چاہئے_ بيشك كوئي بھى چيز حق كو ختم نہيں كرسكتي_ خدا كى قسم اگر ميں ديكھوں گا كہ يہ مال كسى عورت كو جہيز ميں ديا گيا ہے يا اس سے كوئي كنيز خريدى گئي ہے تو ميں سب كو واپس پلٹادوں گا _ بيشك عدالت ميں وسعت ہے اور اگر كسى پر عدالت سخت اور دشوار ہے تو ظلم و ستم اس پر اور بھى زيادہ دشوار ہوگا'' (10)

ج _ انتظامى مرحلہ

حضرت على _نے انتظامى سياست كو دو مرحلوں ميں عملى جامہ پہنايا:

1_ غير صالح حكمرانوں كومعزول كرنا اور ہٹانا اس سلسلہ ميں آپ(ع) فرماتے ہيں:'' مجھے اس بات سے بہت دكھ ہے كہ اس امت كے بيوقوف اوربدكار لوگ ،امور كى باگ ڈور اپنے ہاتھوں ميں لئے ہوئے ہيں اس كے نتيجہ ميں مال خدا كو اپنے درميان ايك ہاتھ سے دوسرے ہاتھ ميں الٹ پھير كرتے ہيں اور خدا كے بندوں كو اپنى غلامى كى طرف كھينچے جا رہے ہيں يہ لوگ نيكو كاروں سے لڑتے ہيں اور فاسقوں كو اپنا ساتھى بناتے ہيں اس گروہ ميں كچھ لوگ ايسے بھى ہيں جو شراب پى چكے ہيں اور ان پر حد بھى جارى ہوچكى ہے اور ان ميں سے بعض نے اسلام كو قبول ہى نہيں كيا جب تك كہ ا ن كے لئے كوئي عطيہ معين نہيں ہوا ...(11)''

2_ صالح اور لائق حكمرانوں كى تعيين اور ان كومختلف شہروں ميں بھيجنا_ عثمان بن حنيف كو بصرہ كا حاكم سہل بن حنيف كو شام كا حاكم اور قيس بن زياد كومصر كا حاكم بنايا اور ابوموسى اشعرى كو مالك

اشتر كے اصرار كى بناپر ان كے عہدہ پر كوفہ ميںباقى ركھا _( 12)

حضرت على (ع) كے اقدامات پرمخالفين كا رد عمل

حضرت علي(ع) كے اصلاح طلب اقدامات جس طرح غريب اور ستم رسيدہ طبقہ كے لئے مسرت كا باعث تھے اسى طرح قريش كے غرور، خودبينى اور فوقيّت كے جذبہ پر كارى ضرب تھے، اس وجہ سے جب ثروت مندوں كے چيدہ افراد اور بڑے طبقہ نے اپنى ذاتى منفعت اور اپنى اجتماعى حيثيت كو خطرے ميں ديكھا تو حضرت على (ع) كے ساتھ مذاكرہ اورمالى و حقوقى مسائل ميں آپ(ع) كى سياست ميں تبديلى سے مايوس ہونے كے بعد ،علم مخالفت بلند كرديا اور لوگوں كو بيعت توڑدينے پر بھڑ كانے، مختلف بہانوں سے امام (ع) كى حيثيت كو كمزور كرنے اور داخلى جنگ و اختلاف كو ہوا دينے لگے_

حضرت على (ع) نے اپنے بعض ارشادات ميں اپنے مخالفين كو تين گروہوں ميں تقسيم كيا ہے اور فرمايا ہے كہ :

''ميں جب امر خلافت كے لئے اٹھا تو ايك گروہ نے بيعت توڑدى اور كچھ لوگ دين سے باہر نكل گئے اورايك گروہ نے شروع سے ہى طغيان و سركشى كي''_(13)

اب اميرالمؤمنين (ع) كى اسلامى حكومت كے بالمقابل ان تينوں گروہوں كے موقف كو مختصراً بيان كيا جائے گا :

الف_ ناكثين (عہد توڑدينے والے)

پيسے كے پرستار ، لالچى اور تفرقہ پرداز افراد، امام(ع) كى سياست كے مقابلہ ميں آرام سے نہيں بيٹھے_ انہوں نے پہلا فتنہ بصرہ ميں كھڑاكيا_ اس فتنہ كے بيچ بونے والے افراد طلحہ و زبير تھے ، يہ دونوں بصرہ اور كوفہ كى گورنرى كا مطالبہ كر رہے تھے (14) اور امام(ع) كے سامنے انہوں نے صريحا

ً اظہار كرديا كہ ہم نے اس لئے آپ(ع) كى بيعت كى ہے كہ خلافت كے كام ميں آپ(ع) كے ساتھ شريك رہيں_(15)

ليكن حضرت على (ع) نے ان كى خواہش كى موافقت نہيں كى اوردونوں آخر ميںعمرہ كے بہانہ سے مكہ چھوڑ كر مدينہ چلے گئے اور وہاں جناب عائشےہ كى مدد اور جناب عثمان كے زمانہ كے بر طرف شدہ حكمران مكہ كے توسط سے طلحہ و زبير نے ايك سازش تيار كى ، ان كى اس ساز باز سے '' ناكثين'' كا مركزى ڈھانچہ تشكيل پاگيا_

ان لوگوں نے امويوں كى دولت سے استفادہ كرتے ہوئے خون عثمان كے انتقام كى آڑ ميں جناب عائشےہ كى رہبرى ميں ايك لشكر تيار كرليا اور بصرہ كى طرف چل پڑے اور بصرہ كا دفاع كرنيوالوں پر حملہ كرديا ، طرفين ميں شديد ٹكراؤ ہوا بہت سے لوگ قتل اور مجروح ہوئے اور حاكم بصرہ عثمان بن حنيف كے گرفتار ہوجانے كے بعد شہر بصرہ ان كے قبضہ ميں آگيا_

حضرت على _'' شام'' سے جنگ كرنے كے وسائل مہيا كرنے ميں لگے ہوئے تھے (اسلئے كہ معاويہ نے قانونى طور پر خلافت سے سركشى كا اعلان كركے امام(ع) كى بيعت كو رد كرديا تھا) جب عائشےہ ، طلحہ اور زبير كى شورش كى خبر آپ(ع) تك پہونچى تو آپ(ع) امت كے تفرقہ سے ڈرے اور آپ(ع) نے يہ سمجھا كہ ان لوگوں كا خطرہ معاويہ كى سركشى سے زيادہ اہم ہے_ اگر فورى طور پر اس فتنہ كى آگ كو خاموش نہ كيا گيا تو ممكن ہے كہ خلافت حق كى بنياد متزلزل ہوجائے_

اس وجہ سے آپ(ع) ، ان لوگوں سے جنگ پر آمادہ ہوگئے اور آپ(ع) كا لشكر جلد ہى مدينہ سے باہر آگيا، مقام ''رَبذہ'' (16) سے آپ (ع) نے كوفہ والوں كے لئے خطوط اور نمائندے بھيجے اور ان كو اپنى مدد كيلئے بلايا_

چنانچہ حضرت على (ع) كے نمائندہ امام حسن (ع) اور عمار ياسر كى كوششوں كى بناپر كوفہ كے ہزاروں افراد،حضرت على (ع) كى مدد كے لئے كوفہ چھوڑ كر مقام '' ذى قار'' (17) ميں حضرت علي(ع) سے ملحق ہوگئے_

حضرت على (ع) نے ان پيمان شكنوں سے ٹكراؤ سے پہلے مختلف ذرائع سے صلح كى كوشش كى اور اپنى طرف سے خون ريزى سے بچنے كے ليئے انتہائي كوشش كى ليكن كاميابى حاصل نہ ہوسكى اس لئے كہ شورش كرنيوالے جنگ كا پختہ ارادہ كرچكے تھے_

حضرت على (ع) كو مجبوراً ان سے جنگ كرنا پڑى اور شديد جنگ كے بعد ،يہ فتنہ حضرت على (ع) كى فتحيابى اور '' ناكثين'' كى شكست فاش پر ختم ہوا_ بہت سے لوگ قتل ہوئے اور بقيہ شام كى طرف بھاگ گئے يہ جنگ تاريخ ميں جنگ '' جمل'' كے نام سے مشہور ہے_

ب_ قاسطين

جب حضرت على (ع) نے اسلامى معاشرہ كى فرماں روائي كى ذمہ دارى قبول كى تھى تو اسى وقت سے يہ ارادہ كرليا تھا كہ پيغمبراكرم (ص) كى سيرت كو ،جو مدت سے بھلائي جاچكى تھى زندہ كرديں گے، قانون الہى سے ہر طرح كى سركشى اور تمرد كى كوشش كو ختم كرديں گے اور بنى اميہ كى روش كو كہ جس كے سربراہ اور اس قانون شكنى كو جارى ركھنے والے معاويہ كو اسلامى معاشرے سے ہٹا ديں گے_

لہذا آپ(ع) نے اپنى حكومت كے پہلے ہى دن سے يہ طے كرليا تھا كہ معاويہ كو شام كى گورنرى سے معزول كرديں گے، اس سلسلہ ميں كسى كى بات يا سفارش حتى ابن عباس كى بات بھى آپ(ع) كے مؤقف كو بدلنے ميں مؤثر نہ ہوسكي_ كيونكہ آپ(ع) كسى بھى صورت ميں معاويہ كے وجود كو اسلامى حكومت ميں برداشت نہيں كرسكتے تھے_

اولاً :اسلامى حكومت ميں معاويہ جيسے گور نروں كا وجود ، حضرت عثمان كى حكومت كے خلاف مسلمانوں كى شورش كا اہم ترين سبب تھا_ مسلمانوں نے بار باران لوگوں كو برطرف اور معزول كرنے كا مطالبہ كيا تھا _ اب اگر حضرت على (ع) ان كو( اگرچہ تھوڑى اور محدود مدت كے لئے بھى ) باقى ركھتے تو لوگ نئي حكومت كے بارے ميں كيا فيصلہ كرتے؟

ثانياً :شام ميں معاويہ اور اس كى حكومت نے جو مقام و حيثيت پيدا كرلى تھى اس سے حضرت

على (ع) نے بخوبى يہ اندازہ لگاليا تھا كہ معاويہ كسى طرح بھى شام كى حكومت سے دست بردار نہيں ہوگا_ اب اگرحضرت على (ع) كى طرف سے بھى تائيد ہوجاتى تو ہوسكتا تھا كہ كل اسى تائيد كو معاويہ اپنى حقّانيت كى سند سمجھ ليتا اور اس كو امام (ع) كى حكومت كے خلاف استعمال كرتا_

امام (ع) بخوبى جانتے تھے كہ معاويہ اپنى زندگى ميں شام ميں مركزى حكومت كے نمائندہ اور مامور كى حيثيت سے عمل نہيں كر رہا ہے _ بلكہ وہ شام كو اپنى حكومت سمجھتا ہے اور اس سرزمين پر اس كے سارے پروگرام اور كام حكومت كے اس سربراہ جيسے تھے جس نے خود حكومت كى بنياد ركھى ہو اور مختلف ذرائع سے اپنا اقتدار قائم كيا ہو _ وہ معروف اور صاحب نفوذ شخصيتوں كو خريد ليتا تھا اور قيمت كے ذريعہ دوسروں كومحروم كر كے اور لوگوں كے امن و امان كو چھين كر ايك گروہ كو مال و ثروت فراہم كرتا تھا _ وہ كسانوں ، تاجروں اورتمام ماليات ادا كرنے والوں كو شديد ظلم كا نشانہ بناتا اور ان سے مطلوبہ مال لے كر عربى قبائل كے ان رؤسا كو ديتا كہ ، جواس كى فوج كى مدد سے آزادى پسند ہر طرح كى تحريك كو كچلنے كے لئے آمادہ ہوتے تھے_ اس طرح انہوں نے اپنے آپ كو بہت دنوں تك اپنے منصب پر باقى ركھنے كے لئے آمادہ كر ركھا تھا _

معاويہ اور حضرت عثمان كا كرتا

معاويہ، حضرت على (ع) كو اچھى طرح جانتا تھا وہ اس بات سے بے خبر نہيں تھا كہ على (ع) بہت جلد اسے تمنّاؤں كى كرسى سے نيچے كھينچ ليں گے اور اس كى مادى خواہشوں ،آرام طلبيوں اور ہوس اقتدار كے درميان ايك مضبوط بند باندھ ديں گے _ اس لئے معاويہ نے اپنى جھوٹى حكومت كى بنياد كومضبوط كرنے اور اپنے مقاصد تك پہونچنے كے لئے انقلابى مسلمانوں كے ہاتھوں حضرت عثمان كے قتل كو بہترين موقع اور ذريعہ سمجھا _ اسى وجہ سے اس نے قتل عثمان كو بہت بڑا بنا كر پيش كيا اور شديد پروپيگنڈہ كے ذريعہ اس كو ايسا حادثہ و فاجعہ بناديا كہ شام والوں كے دل لرزگئے _

معاويہ نے حكم ديا كہ جناب عثمان كے خون آلود كرتے كو انكى بيوى '' نائلہ'' كى كٹى ہوئي انگلى كے ساتھ_جس كو نعمان بن بشير لايا تھا(18)_ دمشق كى جامع مسجد كے منبر كى بلندى پر لٹكايا جائے اوراس نے شام كے كچھ بوڑھوں كو اس كُرتے كے ارد گرد نوحہ سرائي اور عزادارى كے لئے آمادہ كيا _(19) اس طرح انہوں نے شام كے لوگوں كے جذبات كو مركزى حكومت كے خلاف بھڑكاديا اور ان كو اتنا غصہ دلايا كہ وہ معاويہ سے بھى زيادہ غيظ و غضب ميں آگئے اور معاويہ سے زيادہ جنگ اور انتقام كے لئے آمادہ نظر آنے لگے_

طلحہ و زبير اور عائشےہ كى شورش نے بھى ، جو حضرت عثمان كى حمايت كے نام پر وجود ميں آئي تھي،معاويہ كے كام كواور آسان بناديا_ اب معاويہ ان چيزوں كى مدد سے شام والوں كو برانگيختہ كرسكتا تھا اور ان كو جس طرف چاہتا لے جاسكتا تھا _

آغاز جنگ

معاويہ كے اردگرد جب دنيا پرست اور بے ايمان لوگ جمع ہوگئے تو معاويہ جنگ كيلئے تيا ر ہوگيا تا كہ حق و عدل والى ،شرعى حكومت سے ٹكرا جائيں ، معاويہ كا لشكر صفين ميں پہنچا اور فرات كے كنار ے خيمہ زن ہوگيا اس كے ساتھيوں نے اصحاب اميرالمؤمنين(ع) پر پانى بند كرديا_

حضرت على (ع) كوفہ ميں تھے جب آپ (ع) كو خبر ملى كہ معاويہ ايك كثير لشكر كے ساتھ صفين ميں پہنچ چكا ہے تو آپ (ع) اس سے مقابلہ كے لئے آمادہ ہوئے ، حضرت على (ع) كے سپاہيوں كى فوج سيلاب كى طرح اٹھى اور فرات كے كنارے پہنچ كر(20) معاويہ كے لشكر كے سامنے آگئي ليكن حضرت على (ع) كے سپاہيوں نے ديكھا كہ فرات تك پہنچنے كا راستہ نہيں ہے_

حضرت على (ع) نے خون ريزى نہ ہونے كى بڑى كوشش كى ليكن كامياب نہ ہوئے جنگ ناگزير تھي،حضرت على (ع) كے سپاہيوں نے جنگ كے شروع ہى ميں شاميوں كوفرات كے كنارے سےبھگاديا اور شام كے لشكر كو بھارى نقصان پہنچايا_ جب عراق كے لشكر نے فرات كو اپنے ہاتھوں ميں لے ليا تو حضرت على (ع) نے بڑے پن كا ثبوت ديا اور فرمايا: '' چھوڑ دوان كو پانى لينے دو ...''

اس كے بعد دونوں لشكروں كے درميان چھوٹے چھوٹے حملے ہوتے رہے_حضرت على (ع) نہيں چاہتے تھے كہ اجتماعى حملہ شروع ہو _ اس لئے كہ آپ(ع) كو يہ اميد تھى كہ دشمن، حق كے سامنے اپنى گردن جھكا دےں گے اور جنگ سے ہاتھ روك لےںگے ليكن دشمن اسى طرح آمادہ پيكار رہے _ طرفين اس كشيدگى كے جارى رہنے سے تھك گئے اس اعتبار سے ان كے درميان، صلح و موافقت كى كوئي اميد باقى نہ رہى _

جب حضرت على (ع) نے حالات كا يہ رخ ديكھا تو اپنے اصحاب كو ايك بڑى جنگ كے لئے آمادہ كرليا _ معاويہ بھى جنگ كے لئے تيار ہوگيا نتيجہ ميں دونوں گروہوں كى آپس ميں مڈ بھيڑ ہوئي ''ليلة الہرير'' (21) ميں سخت ترين جنگ ہوئي _ ايسى جنگ كہ جس ميں سپاہى نماز كے وقت كو سمجھ نہيں پار ہے تھے اور بغير آرام كئے ہوئے مسلسل جنگ كر رہے تھے _ (22)

حضرت على (ع) كے سپہ سالار، مالك اشتر نہايت مردانگى سے ميدان ميں حملہ كررہے تھے اور اپنے دلير اور نامورلشكر كو دشمن كى طرف بڑھاتے جاتے تھے ، پھر معاويہ كو ايسى شكست ہوئي كہ اس كے سپاہيوں كى تمام صفيں ٹوٹ گئيں اور ايسا لگتا تھا كہ حضرت على (ع) كا لشكر ،فتحياب ہوجائے گا _ ليكن معاويہ، عمرو عاص كى مدد سے مكر و فريب كى فكر كرنے لگا اوردھوكہ سے قرآن كونيزہ پر بلند كرديا جس كى بناپر حضرت على (ع) كے سپاہيوں ميں اختلاف اور شورش بر پاہوگئي _

آخر كار اپنے ساتھيوں كى طرف سے نہايت اصرار پر مجبور ہوكرحضرت على (ع) نے ابوموسى اشعرى اورعمرو عاص كى حكميت پر چھوڑ ديا كہ وہ لوگ اسلام اور مسلمانوں كى مصلحتوں كا مطالعہ كريں اور اپنے نظريہ كا اعلان كريں_

مسئلہ حكميت كو قبول كرنے كے سلسلہ ميں حضرت على (ع) اس منزل تك پہونچ گئے تھے كہ اگر اس كو قبول نہ كرتے تو شايد اپنے ہى كچھ سپاہيوں كے ہاتھوں قتل كرديئےاتے اور مسلمان شديدبحران ميںمبتلا ہوجاتے _

جب حكمين كے فيصلہ سنانے كا وقت آگيا تو دونوں نے اپنے نظريہ كو ظاہر كيا، عمرو عاص نے ابوموسى اشعرى كو دھوكہ ديا اور اس نے حكومت معاويہ كو برقرار ركھا، اس بات نے معاويہ كى حيلہ گرى كو آشكار كرديا_

ج_ مارقين

حكمين كے واقعہ كے بعد ،كچھ مسلمان جو حضرت على (ع) كے ساتھ تھے انہوں نے على (ع) كے خلاف خروج كيا اور اس حكميت كو قبول كرلينے كى بناء پر على كو تنقيد كا نشانہ بنانے لگے كہ جس كے قبول كر لينے كا يہى لوگ اصرار كر رہے تھے _

ان لوگوں كو چند دنوں كے بعد اپنى غلطى كا پتہ چل گيا اور وہ نادم ہوئے، انہوں نے اس بات كى كوشش كى كہ حضرت على (ع) عہد و پيمان توڑديں(23) ليكن على (ع) پيمان توڑنے والوں ميں سے نہ تھے_

خوارج نے حضرت على (ع) كے مقابلہ ميں صف آرائي كرلي، انہوںنے فتنہ و فساد برپا كيا _ كوفہ سے باہر نكل پڑے اور '' نہروان(24)'' ميں خيمہ زن ہوگئے يہ لوگ بے گناہ افراد سے متعرض ہوئے اور قتل و غارت گرى كر كے لوگوں ميں خوف و دہشت طارى كررہے تھے_

حضرت على (ع) كوشش كرنے لگے كہ لوگوں كو دوبارہ معاويہ سے جنگ پر آمادہ كيا جائے اور لوگوں نے دوسرى بار بھى آپ كى دعوت كو قبول كيا_

جب آپ (ع) نے خوارج كى قتل و غارتگرى اور فساد كو ديكھا تو خوارج كے خطرہ كو معاويہ كے خطرہ سے بڑا محسوس كيا_ چونكہ وہ لوگ مركز خلافت كے قريب تھے_ اگر على (ع) كے سپاہى معاويہ سے لڑنے كے لئے جانا چاہتے تو انہيں خوارج كے حملہ كا سامنا كرنا پڑتا اس لئے كہ خوارج اپنے علاوہ مسلمانوں كے تمام فرقوں كو كافر سمجھتے اور ان كے مال اور خون كوحلال جانتے تھے_(25)

اس وجہ سے حضرت على (ع) كے سپاہيوں نے نہروان كى جانب كوچ كيا_ دونوں لشكروں ميں جنگ چھڑجانے سے پہلے على (ع) نے اس بات كى كہ كوشش كى منطق كے ذريعہ ان لوگوں كے شبہات كو ان كے سامنے بيان كر كے ان كى ہدايت كى جائے اور خونريزى كا سد باب كيا جائے _ ليكن افسوس كہ وہ نادان ،خرد سے عاري، ہٹ دھرم، استدلال اور حقيقت ميں سے كچھ بھى سمجھنے پر آمادہ نہ تھے _

 

جب حضرت على (ع) ان كى ہدايت سے مايوس ہوگئے اور يہ يقين ہوگيا كہ وہ لوگ راہ حق كى طرف ہرگز نہيں لوٹيں گے ، تب آپ(ع) نے ان كے ساتھ جنگ كى _ امام(ع) كے لشكر نے دائيں اور بائيں طرف سے دشمن پر يلغار كردى اور خوارج كو درميان ركھ كر نيزہ و شمشير كے ساتھ ان پر ٹوٹ پڑے_ ابھى تھوڑى دير بھى نہ گذرى تھى كہ نو افراد كے علاوہ سب كو قتل كرڈالا_

حضرت على (ع) كى شہادت

آخر كار حضرت على (ع) نے تقريباً پانچ سال تك حكومت كرنے كے بعد 19رمضان المبارك كى شب 40 ھ ق كو نماز صبح كى ادائيگى كى حالت ميں مسجد كوفہ ميں ، پليدترين انسان ابن ملجم كى زہر آلود تلوار سے جو خوارج ميں سے تھا محراب حق ميں ضربت كھائي اور آپ (ع) كا چہرہ آپ(ع) كے خون سے گل رنگ ہوگيا _

اور دو روز بعد رمضان المبارك كى 21 ويں شب كو جام شہادت نوش كيا _ شہادت كے بعد ان كے جسد اطہر كونجف كى مقدس سرزمين ميں سپرد خاك كيا گيا_

سوالات

1_ پيغمبراكرم (ص) كى رحلت كے بعد سقيفہ كے واقعہ كے سلسلہ ميں حضرت على (ع) كا رد عمل كيا تھا اور آپ نے احقاق حق كے لئے تلوار كيوں نہ اٹھائي؟

2 _ قتل عثمان كے بعد، حضرت على (ع) نے فوراً خلافت كيوں نہ قبول كرلي؟

3_ مالي، حقوقى اور انتظامى مرحلوں ميں، حكمرانى قبول كرنے كے بعد حضرت على (ع) كے اقدامات كومختصر اًبيان فرمايئے

4_ حضرت على (ع) كى حكومت كے مخالفين كون لوگ تھے اور انہوں نے كون سى جنگيں چھيڑديں؟

5_ معاويہ كو محدود وقت تك اس كے عہدہ پر باقى ركھنے كے بارے ميں حضرت على (ع) نے لوگوں كى منجملہ'' ابن عباس ''كى سفارش كيوںقبول نہيںكى ؟

حوالہ جات

1 مروج الذہب ، جلد2/298_

2 مروج الذہب، جلد2/304_

3 مروج الذہب جلد 2/333_

4 بحار جلد 4/149، الغدير جلد 4/64_66و جلد 6 صفحات 81، 93، 106، 113 و جلد 17 صفحہ 151 و جلد 8/186 و شرح نہج البلاغہ ابن ابى الحديد معتزلى جلد 1 ص 58_

5 نہج البلاغہ 92 '' صبحى صالحي''_

6 كامل ابن اثير جلد 3/193 _

7 نہج البلاغہ صبحى صالح'' الذليل عندى عزيز حتى اخذ الحق لہ و القوى عندى ضعيف حتى اخذ الحق منہ'' _

8 '' تيول'' سے مراد وہ ملك ، پانى اور زمين ہے جو حكومت كى طرف سے كسى كو واگذار كى جائے تا كہ وہ اس كى آمدنى سے استفادہ كرے ( فرہنگ عميد، جلد 2، ص 654)_

9 مسعودى نے مروج الذہب ج 2 ، ص 353 پر اور ابن ابى الحديد نے شرح نہج البلاغہ جلد 1، ص 27 پر اس بات كى تصريح كى ہے زيادہ معلومات كے لئے مذكورہ بالا منابع كى طرف اور اسى طرح شرح نہج البلاغہ خوئي جلد 3، ص 215 اور فى ظلال نہج البلاغہ جلد 1، ص 130، شرح بحرانى جلد 1 ، ص 296 اور كتاب سيرة الائمہ مصنفہ علامہ سيد محمد امين جلد ،1 ، جزء دوم ص 11 ملاحظہ ہوں_

10 ثورة الحسين مہدى شمن الدين ، ص 75، نہج البلاغہ /15، شرح ابن ابى الحديد جلد 1، ص 269_

11 نہج البلاغہ خطبہ نمبر 62_

12 تاريخ يعقوبى جلد 2/179، كامل ابن اثير جلد 3/201_

13 ''فلما نہضت بالأمر نكثت طائفة و مرتت أخرى و قسط آخرون''_ خطبہ شقشقيہ_

14 كامل ابن اثير جلد ، 2_ ص 196_

15 تاريخ يعقوبى جلد 2، ص180، شرح ابن ابى الحديد جلد ، 1، ص 230_

16 ''ابوزر'' مدينہ كا ايك ديہات ہے جو مدينہ سے تين ميل كے فاصلہ پر واقع ہے اور مشہور صحابى ''جنابابوذ''ر وہيں مدفون ہيں _ معجم البلدان جلد 3/27_

17 ذى قار، بكر بن وائل سے متعلق كوفہ اور واسط كے درميان ايك ايسا حصہ تھا جہاں پانى موجود تھا_ معجم البلدان جلد 4/293_

18 كامل ابن اثير جلد 3/192_

19 وقعہ صفين ص 127_

20 طرفين كے لشكر كى تعداد ميں اختلاف ہے _ مسعودى نے مروج الذہب ميں حضرت على (ع) كے لشكر كى تعداد نوے ہزار اورمعاويہ كے لشكر كى تعداد پچاسى ہزار لكھى ہے _ مروج الذہب مسعودى جلد 2 ص 375_

21 لغت ميں ''ہرير'' سر دى كى وجہ سے كتے كى نكلنے والى آواز كے معنى ميں ہے_ چونكہ اس رات شدت جنگ اور دونوں طرف سے سواروں كى يلغار كى بناپر دونوں چلّار ہے تھے _ اسى لئے اس رات كو ليلة الہرير كہتے ہيں _ معجم البلدان جلد 5/ 43 مجمع البحرين جلد 3/ 518 مادہ ہَرَرَ _

22 وقعہ صفين /475_

23 يعني: وہ عہد و پيمان جو جنگ بندى كے بعد حضرت على (ع) اورمعاويہ كے درميان منعقدہوا تھا__

24 نہروان، واسط اور بغداد كے درميان ايك وسيع جگہ ہے جہاں اسكان و صافيہ جيسے شہر اس علاقہ ميں واقع تھے_ معجم البلدان جلد 5/324_

25 ملل ونحل شہرستانى جلد 2/118_122_

0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

قرآن میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ(اول)
شیعہ، اہل بیت کی نظر میں
قرآن میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ(سوم)
حضرت شاہ عبدالعظيم عليہ السلام کي زيارت گاہ
دربارِ یزید میں بنتِ زہرا کا انقلاب آفریں خطبہ
حضرت ابو طالب
حضرت على (ع) كى سوانح عمري (دوسرا حصّہ )
سقیفہ کی کاروائی
تيسرا سبق
اسلامی معاشرے پر یلغار

 
user comment