سماجی: ایران کے شہر آبیک کے کمشنر نے کہا اہل بیت(ع) کی سیرت پر عمل کر کے اسلامی معاشرہ اعلی مقاصد کو حاصل کر سکتا ہے
خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق ہوشنگ اعلائی نے شہر آبیک میں حضرت زہراء(س) کی شہادت کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ نسل عزت اور آزادی کے ساتھ زندگی بسر کرنا چاہتی ہے تو اسے اہل بیت(ع) کی سیرت پر عمل کرنا چاہیے اور حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ جوان نسل کو سیرت اہل بیت(ع) سے آشنا کریں۔
انہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی معاشرے کی حفاظت کریں اور دیکھیں کہیں آئمہ اطہار کی تعلیمات فراموش تو نہیں ہو رہیں۔
شہر آبیک کے امام جمعہ نے بھی لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس دن انسانوں کے علاوہ ملائکہ اور تمام موجودات عزادار اور مخرون ہیں۔
حجت الاسلام سید ابوتراب موسوی نے کہا حضرت زہراء(س) خواتین و حضرات کے لئے بہترین نمونہ ہیں سب کو چاہیے کہ ان کی سیرت پر عمل کریں۔
source : http://www.shabestan.net/ur/pages/?cid=4453