نظر و فكر : پاكستان كے دار الحكومت اسلام آباد میں واقع جامعۃ الكوثر میں ايك سيمينار كا انعقاد كيا جا رہا ہے جس كا عنوان اسلام نظام حيات و تعليم ہو گا ۔
خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق یہ سيمينار مدينہ العلم كی جانب سے منعقد كيا جا رہا ہے اور اس میں كثير تعداد میں مذہبی اسكالر شريك ہوں گے اس سيمينار كا آغاز قرآن مجيد كی تلاوت سے ہو گا اور اس كے بعد معروف مذہبی اسكالر جناب علی مرتضٰی زيدی خطاب كریں گے واضح رہے كہ علی مرتضیٰ زيدی نے سندھ میں كئی مدارس كی بنياد ركھی ہے اور اسلام آباد میں بھی انہوں نے مدينۃ العلم كے نام سے ايك مدرسہ بنايا ہے یہ علمی مدارس علی مرتضیٰ زيدی نے بنائے ہیں جن میں بچوں كی اسلامی تعليمات كے مطابق تربيت كی جاتی ہے تاكہ دشمنان اسلام كے حملوں سے انہیں محفوظ ركھا جائے ۔
source : http://www.iqna.ir