سماجی: ایران کے صوبے کردستان کے محکمہ تعلیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ رواں تعلیمی سال کے دوران صوبے کے قرآنی سکولوں میں ۱۸ ہزار کتابیں تقسیم کی گئی ہیں۔
خبررساں ایجنسی شبستان شعبہ سنندج کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کردستان کے محکمہ تعلیم کے سربراہ خسرو ساکی نے ۲۴ مئی کو کردستان کی قرآن کونسل کی پہلی سرکاری میٹنگ میں کہا ہے کہ قرآنی ثقافت کی توسیع کے دستورالعمل میں عصر کے ٹائم قرآنی سکول کی تشکیل کی اجازت دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ رواں تعلیمی سال میں پورے ملک میں ۱۰ ہزار قرآنی سکول تشکیل دیئے گئے ہیں جن میں سے ۲۰۹ سکول کردستان میں موجود ہیں
انہوں نے کہا ہے کہ ان کلاسوں کو بہتر منعقد کرنے کے لئے ۱۸ ہزار کتابیں تقسیم کی گئی ہیں۔
source : http://www.shabestan.net