بين الاقوامی گروپ: انڈونيشيا كے وفد نے تاتارستان كے دارالحكومت كزان كا دورہ كيا ہے۔ اس دورے كے دوران دونوں ممالك كے حكام نے اسلامی تعليم وتربيت كے دوطرفہ تعاون كا جائزہ ليا ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق تحريك علماء انڈونيشيا كی طرف سے ايك وفد سعيد عاقل سراج كی سرپرستی میں تاتارستان كا دورہ كررہا ہے۔ گذشتہ روز 15 جون كو كزان كے''كريملن'' محل میں صدر رستم منی خوان اف سے ملاقات كی جس میں اسلامی تعليم و تربيت كے مسئلے میں دوطرفہ تعاون كا جائزہ ليا ہے۔
صدارتی ترجمان نے بيانیے میں كہا ہے كہ اس وفد كے دورہ سے دونوں ممالك میں تعليم وتربيت، علوم، ثقافت اور دين كے امور میں دوطرفہ تعاون میں اضافہ ہو گا۔ صدر مملكت نے كہا ۔ تاتارستان عالم اسلام كے ساتھ بہتر تعلقات كا خواھاں ہے خصوصاً انڈونيشيا كے ساتھ تعلقات میں پہلے سے بہتری آئی ہے۔ آج تاتارستان روس اور مسلمان ممالك كے درميان پل كا كردارادا كررہا ہے۔
source : http://www.iqna.ir/