استنبول شہر کے شیعہ اکثریتی علاقے "ہالکالی" میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق "الجزیرہ ٹی وی" نے رپورٹ دی ہے کہ ترکی کے شہر استنبول کے شیعہ اکثریتی علاقے "ہالکالی" میں ایک صوتی بم کے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
بعض دیگر ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے ہالکالی سے گذرنے والی ایک پولیس بس کو بم حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع نے ابھی تک اس بم دھماکے کے جانی نقصانات اور مزید تفصیلات کے سلسلے میں کوئی رپورٹ نہیں دی ہے۔
ترکی نے حال ہی میں اسرائیل کو رسوا کرنے میں کافی اہم کردار ادا کیا ہے اور اسرائیلیوں نے بھی ترک حکومت کے خلاف شدید موقف اپنایا ہے اور اب جبکہ استنبول میں ہی "ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون اور اعتماد افزائی کے اقدامات" (Interaction and Confidence-Building Measures in Asia) کے عنوان سے ایشیائی ممالک کی کانفرنس ہورہی ہے، اس قسم کے واقعے کے مقاصد اور اس کی پس پردہ قوتوں کے بارے میں کافی کچھ کہا جاسکتا ہے جبکہ اس سے قبل پاکستان میں شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو خونریزی اور دہشت گردی کے ذریعی ہوا دے کر اس ملک کو کمزور اور زد پذیر بنانے کی استعماری اور صہیونی سازشیں سب کے سامنے ہیں۔
source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&id=191300