ابنا: لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے نے علاقے کے ملکوں کو ملک کے خلاف کی جانے والی سازشوں کے سلسلے میں خبردار کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے " حسن فضل اللہ " نے آج لبنان کے جنوب میں ایک تقریب میں شام کے خلاف جاری سازشوں کے مقابلے میں شام کے عوام اور نظام کی پائیداری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کے معرکہ میں شکست خوردہ عناصر، اپنی شکست کا بدلہ، لبنان اور دیگر علاقائی ملکوں سے لینے کی کوشش میں ہیں۔ " حسن فضل اللہ" نے شام میں دشمنوں کی پے در پے ناکامیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے شام میں کامیابی کے لئے سرتوڑ کوشش کی لیکن انہیں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حزب اللہ کے اس رکن نے لبنان میں امن و استحکام کی ضرورت پر تاکید کے ساتھ کہا کہ بعض عناصر لبنان میں متحدہ قومی حکومت کی تشکیل کی راہ میں روڑے اٹکارہے ہیں۔
source : abna