بين الاقوامی گروپ : مصری وزارت تعليم سكولوں میں مطبوعہ قرآن كريم كے نسخوں سے استفادہ كرنے كی بجائے قرآنی سافٹ وئيرز رائج كیے جانے كی تجويز پر غور كرے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «اليوم السابع»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس تجويز میں مصر كے اندر پرائمری سطح پر طبع شدہ قرآن كريم كی بجائے قرآنی سافٹ وئيرز رائج كرنے كے لیے كہا گيا ہے كہ جس پر مصر كی وزارت تعليم غور كرے گی ۔
ياد رہے كہ اس درخواست میں بچوں كے درميان قرآنی سی ڈيز تقسيم كرنے پر زور ديا گيا ہے جو كہ متن قرآن كريم ، ترتيل ، قرائت اور تفسير پر مشتمل ہوتی ہیں اور بچوں كے لیے زيادہ قابل استفادہ ہیں ۔
دوسری جانب مصری وزارت تعليم كے ترجمان نے واضح كيا : ہم اس تجويز پر عمل درآمد سے قبل جامعہ الازھر كی طرف رجوع كریں گے ۔
source : http://www.iqna.ir/