اردو
Sunday 24th of November 2024
0
نفر 0

یورپ کی فٹ بال سوپرلیگ کے 17 کھلاڑی مسلمان ہوگئے

گئے ہیں۔اہل البیت (ع) خبر ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ فرانس اور دیگر یورپی ممالک کے سترہ کھلاڑی فٹ بال کی سوپر لیگ کے گذشتہ اور روان مقابلوں کے دوران مسلمان ہوگئے ہیں اور یہ افراد عمرہ ادا کرنے کی غرض سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ 

سعودی جرائد نے نومسلم کھلاڑیوں کے حوالے سے لکھا ہے کہ انھوں نے اس سے قبل بھی دنیا کے مختلف ممالک میں مقدس مقامات پر حاضری دی ہے مگر جو معنویت اور روحانیت انھوں نے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں محسوس کی ہے وہ کسی بھی گنبد و بارگاہ میں محسوس نہیں ہوئی۔ 

فرانس کی "سوشو" فٹ بال ٹیم کے سینگالی نژاد کھلاڑی «ژاک واتی» ـ جو فرانس کی یوتھ فٹ بال ٹیم کے ہمراہ عالمی مقابلوں کی چمپئن شپ حاصل کرچکے ہیں ـ نے کہا: میں تیسری بار مکہ معظمہ آیا ہوں مگر اس سے قبل دو بار اپنے کلب کی ٹیم کے ہمراہ فٹ بال کھیلنے کے لئے آیا تھا اور اس وقت تک میں دین اسلام کو نہیں جانتا تھا مگر اس بار اس ملک کے مقدس مقامات کی زیارت کے لئے آیا ہوں اور اب مجھے معلوم ہوا ہے کہ میں جس اطمینان و سکون اور روحانیت و معنویت کی تلاش میں تھا اسے ان ہی مقدس مقامات میں ہی ڈھونڈ لینا چاہئے۔

ژاک وتی نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنے لئے "داؤد" کا نام منتخب کیا ہے۔

دوسری طرف سے  2002 میں کوریا اور جاپان میں کھیلے جانے والے  عالمی کپ فٹ بال کے مقابلوں میں سینگال کی قومی تیم کے کپتان اور بریسٹ نامی فرانسیسی ٹیم کے موجودہ فاروڈ کھلاڑی "عمر ڈف" نے کہا کہ اسلام قبول کرنے کے بعد زندگی کے بارے میں ان کی سوچ مکمل طور پر تبدیل ہوگئی ہے اور جن کامیابیوں کا انھوں نے پوری عمر انتظار کیا تھا اب یکے بعد دیگرے ان کے قدم چوم رہی ہیں۔

ان کھلاڑیوں میں "فریڈرک ڈوبلز" بھی ہیں ـ جو ان کے اپنے بقول دوسال قبل مسلمان ہوگئے ہیں ـ انھوں نے کہا کہ وہ ان دوسالوں کے دوران حج کے لئے نہیں آسکے تھے مگر اس سال ان کو یہ شرف حاصل ہوگیا ہے۔

انھوں نے کہا: "میری روح و جان کو حاصل ہونے والا سکون مسجدالحرام میں حاضری اور خداوند قدوس کے ساتھ راز و نیاز کا مرہون منت ہے"۔

فرانس میں واقع "مکتب ہدایت اسلامی" نے رپورٹ دی ہے کہ یورپین فٹ بال لیگ کی گذشتہ اور روان سوپر لیگ مقابلوں کے درمیان فٹ بال کے 17 کھلاڑی مسلمان ہوگئے ہیں۔ جن میں «ڈیوڈ تریزگی» «نیکولا آنلکا» اور «فرانک ریبری» خاص طور پر قابل ذکر ہیں اور یہ سترہ کھلاڑی اس وقت عمرہ کی ادائیگی کی غرض سے حجاز شریف میں حاضر ہیں۔


source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=174271
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

یورپ کی فٹ بال سوپرلیگ کے 17 کھلاڑی مسلمان ہوگئے
سانحہ پشاور۔۔۔۔اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
یمن میں داعش کی سازش ناکام
علما‏ئے الازہر: وہابیت اسلام اور عالمی امن کے ...
اسلامی فیشن شو
علامہ ساجد نقوی: فلسطین کی سرزمین پر اسرائیل کا ...
تہران میں اسلام اور ارتھوڈكس عيسائيت كے درميان ...
نائیجیریا میں سات سو سے زائد شیعہ لاپتہ ہیں
پاکستان میں شدید بارشیں، سینکڑوں دیہات زیر آب
سانحہ مستونگ کے خلاف آج بھی بلوچستان میں ہڑتال

 
user comment