اردو
Sunday 24th of November 2024
0
نفر 0

نائیجیریا میں سات سو سے زائد شیعہ لاپتہ ہیں

نائیجیریا کے شہر زاریا میں تقریبا ایک ماہ قبل فوج کے ہاتھوں اس ملک کے شیعہ مسلمانوں پر کئے گئے حملے میں جہاں سینکڑوں افراد شہید ہوئے وہاں سینکڑوں لاپتہ بھی ہوئے ہیں۔ نائجییریا کی اسلامی تحری
نائیجیریا میں سات سو سے زائد شیعہ لاپتہ ہیں

نائیجیریا کے شہر زاریا میں تقریبا ایک ماہ قبل فوج کے ہاتھوں اس ملک کے شیعہ مسلمانوں پر کئے گئے حملے میں جہاں سینکڑوں افراد شہید ہوئے وہاں سینکڑوں لاپتہ بھی ہوئے ہیں۔
نائجییریا کی اسلامی تحریک کے ترجمان ابراہیم موسی نے گزشتہ روز جعمرات کو اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ 12 دسمبر کو ہوئے سانحے میں 730 افراد لاپتہ ہوئے جن کی تاہم کوئی خبر نہیں ملی۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا: ہمارے پاس ان افراد کی فہرست موجود ہے اور ان میں زن و مرد شامل ہے۔
ابراہیم موسی کے بیان میں مزید آیا ہے کہ یہ افراد یا تو فوج کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں یا جیل میں قیدی ہیں لیکن ہمیں ان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تقریبا اسلامی تحریک کے 220 افراد کاڈونا شہر کی جیل میں قیدی بھی ہیں۔
واضح رہے کہ 12 دسمبر کو نائیجیریا کی فوج نے زاریا شہر میں واقع امام بارگاہ بقیۃ اللہ پر حملہ کر کے سینکڑوں شیعہ مسلمانوں کو شہید جبکہ بزرگ عالم دین اور اس ملک کے شیعوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کو زخمی کرنے کے بعد گرفتار کر لیا تاہم ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔


source : abna24
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

تہران میں اسلام اور ارتھوڈكس عيسائيت كے درميان ...
نائیجیریا میں سات سو سے زائد شیعہ لاپتہ ہیں
پاکستان میں شدید بارشیں، سینکڑوں دیہات زیر آب
سانحہ مستونگ کے خلاف آج بھی بلوچستان میں ہڑتال
پاکستان کی فضا امریکہ مردہ باد کے نعروں سے گونج ...
رہبر انقلاب اسلامی کی مرقد امام خمینی (رہ) اور ...
مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام منعقدہ کنونشن کی ...
بحرین کے شیعہ سیاسی رہنماؤں کی درخواست مسترد
داعش کی شریعت میں جرائم کی سزا بدل گئی
انصار اللہ کی جانب سے بحران یمن کے حل کے لیے ...

 
user comment