اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امامیہ آرگنائزیشن کے زیراہتمام پی سی لاہور میں سیمینار بعنوان القدس، محور بیداری اسلامی سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے قبلہ اول پر اسرائیلی ناجائز قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اتحاد امت ہی مسلمانوں کی مشکلات کا حل ہے، مشرق وسطٰی کی نازک صورتحال اور فرقہ واریت القدس کی آزادی روکنے کیلئے پیدا کی گئی، مسلم ممالک مشترکہ مسائل پر ایک موقف اختیار کریں تو اسلام کی عظمت و سربلندی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے، او آئی سی کو مضبوط کیا جائے اور مشترکہ قیادت کو متعارف کروایا جائے، جو ولی امرالمسلمین آیت اللہ خامنہ ای کی شکل میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے حوالے سے بگڑتے ہوئے حالات کسی بڑے سانحہ کی خبر دے رہے ہیں، دہشتگردوں کی کمر توڑے بغیر امن و امان ممکن نہیں، کراچی میں سکیورٹی اداروں کے الرٹ اور ہر جگہ موجودگی کے دعووں کے باوجود عاشق رسول و اہلبیت قوال امجد صابری کی شہادت اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے کا اغوا غیر معمولی واقعات ہی
لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطٰی کی نازک صورتحال اور فرقہ واریت القدس کی آزادی روکنے کیلئے پیدا کی گئی، مسلم ممالک مشترکہ مسائل پر ایک موقف اختیار کریں تو اسلام کی عظمت و سربلندی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔

source : abna24