کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ کے رہنما علی القحوم نے کویت کے اخبار السیاسہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محتلف ممالک کے دہشت گرد یمن کی تقسیم،فرقہ ورانہ کشیدگی میں شدت اور داخلی جنگ شروع کرنے کے لئے یمن میں داخل ہوئے ہین لیکن انکی اس سازش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ انصاراللہ کے رہنما علی القحوم نے مذید بتایا ہے کہ القاعدہ اور داعش سے وابستہ ہزاروں افراد گذشتہ چند ماہ میں یمن کے دارالحکومت صنعا میں داخل ہوئے ہیں لیکن انصاراللہ تحریک کے مجاہدین نے انہیں پسپائی پر محبور کردیا۔دوسری طرف یمن کے لحج صوبے کے گورنر کا کہنا ہے کہ مصر،تیونس،مراکش،لیبیا،امریکہ اور فرانس سمیت کئی ممالک کے چار سو مشکوک اسٹوڈینٹس کو یمن سے نکال دیا گیا ہے ۔کہا جارہا ہے کہ تکفیری گروہ یمن میں بھی عراق کی طرح ایک بڑا حملہ کرکے اسی منظر نامے کو دہرانا چاہتا تھا لیکن حوثیوں کے تحریک انصاراللہ نے القاعدہ اور داعش کی اس سازش کو ناکام بنا دیا ہے.
source : www.abna.ir