اردو
Tuesday 23rd of July 2024
0
نفر 0

شام کو حزب اللہ کو اسلحہ یااسرائیل کی فتنہ پردازی

امریکہ: اگر حزب اللہ کو سکڈ میزائل فراہم کرنے کا الزام ثابت ہوا تو شام کے لیے اس کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں / لبنانی وزیراعظم الحریری: یہ تو بالکل عراق اور وسیع پیمانے پر تباہی کے ہتھیار والا منظر ہے۔ اسرائیل اسی طرح کا ماحول لبنان کے بارے میں قائم کر رہا ہے تاکہ وہ پھر فوجی حملے کر سکے۔

 

شام کو حزب اللہ کو اسلحہ یااسرائیل کی فتنہ پردازی

1

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ اگر حزب اللہ کو سکڈ میزائل فراہم کرنے کا الزام ثابت ہوا تو شام کے لیے اس کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔ تاہم اس سے پہلے لبنان کے وزیر اعظم نے اس الزام کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں یوں لگتا ہے کہ یہ کہانی اسرائیل نے بنائی ہے تاکہ وہ اسے وجہ بتا کر حزب اللہ ر پھر حملے کرسکے۔امریکی محکمہ خارجہ کے معاون وزیر جیفری فیلٹمین نے بدھ کو کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کو بتایا کہ واشنگٹن اس معاملے میں شام سے جواب طلب کر رہا ہے اور اس سلسلے میں امریکہ تمام ممکنات پر غور کرے گا اور اس کا سخت رد عمل بھی ہو سکتا ہے۔ تاہم جیفری فیلٹمین اس اسلحے کے تبادلے کی امریکی تصدیق کرنے سے گریز کیا۔ 
اس سے پہلے لبنان کے وزیر ا عظم سعد حریری نے اس سلسلے میں کہا تھا کہ یہ الزام اسرائیل نے لگایا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ کہانی اس لیے بنائی جا رہی ہے تاکہ اسرائیل ایک بار پھر حزب اللہ کے خلاف فوجی کارروائی شروع کر سکے۔ 
سعد حریری کا کہنا تھا کہ ’لبنان کو یہ دھمکیاں دینا اور یہ کہنا کہ اس کے پاس یہ خطرناک میزائل ہیں ، یہ تو بالکل عراق اور وسیع پیمانے پر تباہی کے ہتھیار والا منظر ہے۔ اسرائیل اسی طرح کا ماحول لبنان کے بارے میں قائم کر رہا ہے تاکہ وہ پھر فوجی حملے کر سکے۔‘سنہ دو ہزار چھ میں اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف فوجی کارروائی کی تھی اور چونتیس روز جاری رہنے والی اس جنگ میں ایک ہزار سے زیادہ لبنانی مارے گئے تھے جن میں زیادہ تر عام شہری شامل تھے۔ اس لڑائی میں ایک سو ساٹھ اسرائیلی مارے گئے تھے جن میں زیادہ تر فوجی شامل تھے۔



source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=185422
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

امارات کے علاقے ام القیوین میں ایک نئی مسجد کا ...
وفات کے وقت حضرت آدم[ع] کی عمر کتنی تھی ؟
قاہر كے اجلاس میں اسلامی مقدسات كی بے حرمتی كے ...
\"اسلامی مقدس مقامات، عقيدہ اور مسئلہ\" كے موضوع ...
فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...

 
user comment