سياسی گروپ: آئرلينڈ كے ڈوبلن يونيورسٹی كے پروفيسر "ايمن والش" نے اس ملك كے سركاری، آڈٹ اور اقتصادی اداروں میں اسلامی معيشت كے نظام كے استفادہ كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے sbpost سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آئرلينڈ كی ڈوبلن يونيورسٹی كے پروفيسر نے كہا ہے تجارتی سرمایہ كاری كو جلب كرنے كے لئے مربوط اداروں كو اسلامی معيشت سے آگاہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی اقتصادی نظام سے استفادہ كرنے میں اگرچہ آئرلينڈ نے دير كی ہے تاہم اس نظام سے استفادہ كرنے سے اس ملك میں بہت زيادہ مواقع فراہم ہوں گے۔
source : http://www.iqna.ir/ur/news_detail.php?ProdID=602449