فرانسیسی حکومت برقعہ پہننے والی خواتین کے ساتھ ساتھ خواتین کو برقعہ پہننے پر مجبور کرنے والوں کو جرمانے اور قید کی سزائیں دیگی۔
اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مجوزہ قانون کے مسودے کے حوالے سے بتایا کہ فرانس میں برقعہ پہننے والی خواتین کو 150 یورو کا جرمانہ کیا جائے گا جبکہ خواتین کو برقعہ پہننے پر مجبور کرنے والوں کو ایک سال قید اور 20 ہزار ڈالرز جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔
واضح رہے کہ نئے مجوزہ قانون کا مسودہ جولائی میں منظوری کیلئے فرانسیسی پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔انسانی حقوق اور آزادی کا نعرہ لگانے والوں کا علی الاعلان مذہبی تعصب کا اظہار کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔
فرانسیسی حکومت کے اس اقدام سے نسلی تعصب کا پول کھل گیا ہے،اس سے پہلےبھی انسانی حقوق کی پاسداری ،مذہبی آزادی کے حوالے سے مسلسل مسلمانوں کو آزار و آزیت دی جاتی رہی ہے لیکن اس بار مسلمانوں کے حقوق اور حتی انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئے فرانسیسی حکمرانوں نے اپنے بھیانک چہرہ کے رخ بھی دکھا دیا ہے۔
source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&Id=186341