بلجیئم کی وزارت قانون کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی جیلوں میں پابند سلاسل مسلمانوں کو کفر آمیز باتیں کرنے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین پر مجبور کیا جاتا ہے.
اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی روزنامے الوطن نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بلجئیم کے وزیر قانون «سٹیفن ڈی كلارك» کو موصول ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایک مسلمان قیدی کو جیل میں اظہار کفر اور نبی اسلام (ص) کی توہین پر مجبور کیا جاتا رہا ہے.
اس رپورٹ کے مطابق بلجئین جیلخانہ جات کے اہلکاروں کا یہ رسواکن اور بے شرمانہ رویہ برسلز کے قریب فارسٹ جیل میں روارکھا جاتا ہے.
گوکہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ رویہ 22 ستمبر سے 20 اکتوبر کے دوران روا رکھا جاتا رہا ہے مگر اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ بلجئیم میں یہ رویہ معمول کے مطابق ہے اور مسلم قیدیوں کو عام طور پر اظہار کفر اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین پر مجبور کیا جاتا ہے.
الوطن کے مطابق بلجئین جیلوں سے فاش ہونے والی رسوائیاں وحشیانہ پن کے لحاظ سے عراق کی ابوغریب جیل سے کسی بھی طور کم نہیں ہیں بلکہ شدت کے لحاظ سے ابوغریب میں امریکیوں کے وحشیانہ طرز سلوک سے کہیں بڑھ کر ہیں.
source : http://abna.ir/data.asp?lang=6&Id=172682