عراقی کردستان میں ایسے قرآن کریم تقسیم کئے گئے ہیں جن میں تحریف کی گئی ہے اس قرآن میں سورہ ابراہیم ، سورہ یوسف اور سورہ رعد کی کم سے کم ایک سو آیتیں موجود نہیں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ قرآن شام کے ایک چھاپہ خانے نے شائع کرکے عراقی کردستان میں تقسیم کیا ہے۔
کردستان کے اوقاف اور دینی امور کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس مسئلے کی تفتیش کررہی ہے اور مذکورہ چھاپہ خانے سے کہا گیا ہے کہ وہ اس قرآن کے نسخے جمع کرلے۔
تحریف شدہ قرآن کی تقسیم سے علاقے کے عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
وزارت اوقاف کے اہلکار مریوان نقشبندی نے کہا کہ لوگوں کی شکایت پر ہم نے اس قرآن کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ سورہ ابراہیم، سورہ یوسف اور سورہ رعد کی کم سے کم ایک سو آیتیں اس میں موجود نہیں ہیں اور اس میں اس کے علاوہ بہت سی دیگر غلطیاں بھی پائی جاتی ہیں لہذآ متعلقہ چھاپہ خانے سے کہا گیا ہے کہ وہ اس قرآن کے تمام نسخے جمع کروالے۔
انھوں نے کہا کہ ابھی واضح نہیں ہے کہ آیا یہ اقدام غلطی کے نتیجے میں ہوا ہے یا اس کے پیچھے کسی کی سوچی سمجھی سازش کارفرما ہے۔
عراقی کردستان کی وزارت دینی امور نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ یہ قرآن خریدنے سے اجتناب کریں۔
source : http://www.abna.ir/data.asp?lang=6&id=199661