کیمبریج کی ایک مسجد میں خنزیر کا سر پائے جانے کے بعد برطانوی پولیس قصابوں سے تفتیش کررہی ہے۔
اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کیمبریج کی ایک مسجد میں خنزیر کا سر پائے جانے کے بعد برطانوی پولیس قصابوں سے تفتیش کررہی ہے۔
برطانوی پولیس مسجد کی سی سی ٹی وی سے ملنے والی فلم پر بھی تحقیق کرکے مجرموں تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہے۔
کیمبریج کے مسلمانوں کے مطابق مسجد میں نمازیوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور محلے دار بھی بعض اوقات نمازیوں کی کثرت سے شکایت کرتے رہے ہیں اور ظاہر ہوتا ہے کہ مسجد کی توہین کے اس اقدام کا بھی اسی مسئلے سے تعلق ہوسکتا ہے۔
مسلمانوں نے حال ہی میں مسجد کو آباد رکھنے کے لئے بعض منصوبوں پر عملدرآمد کرنا شروع کیا ہے جس کی وجہ سے نمازیوں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔
source : http://www.abna.ir