اردو
Monday 23rd of December 2024
0
نفر 0

نویں امام کی مختصرسوانح حیات

  امام محمد بن علی علیہ السلام (جن کا لقب تقی یا امام جواد اور کھیں ابن الرضا بھی ملتا ھے) آٹھویں امام کے فرزند ھیں جن کی ۱۹۵ھ میں ولادت ھوئی۔ ۲۲۰ ھ میں عباسی خلیفہ معتصم کے ایماء پر آپ کی بیوی نے جو عباسی خلیفہ مامون کی بیٹی تھی، آپ کو زھر دے کر شھید کیا۔ آپ اپنے جد امجد امام ھفتم کے پھلو میں کاظمین (عراق) میں مدفون ھیں۔ 

آپ اپنے والد ماجد کے بعد خدا کے حکم اور بزرگوں کے تعارف سے امامت کے منصب پر فائز ھوئے۔ امام نھم اپنے والد کی وفات کے وقت مدینہ میں تھے۔ اس کے بعد مامون نے آپ کو بغداد میں بلایا جو اس زمانے میں خلافت کا مرکز یا دار الخلافہ تھا۔ ظاھری طور پر آپ کے ساتھ بھت زیادہ شفقت اور محبت روا رکھی گئی، یھاں تک کہ خلیفہ نے اپنی بیٹی کا نکاح بھی آپ سے کردیا اور بغداد میں ھی ٹھھرا لیا۔ در حقیقت مامون یہ چاھتا تھا کہ اس ذریعے سے امام(ع) کو گھر کے اندر اور گھر کے باھر نظر بند رکھے تاکہ آپ پر پورا کنٹرول کرسکے۔ 

ایک عرصہ تک امام بغداد میں تشریف فرما رھے، پھر مامون کی اجازت سے مدینہ چلے گئے اور مامون کے آخری عھد تک مدینہ میں ھی قیام پذیر رھے۔ 

مامون کی وفات پر معتصم باللہ نے عنان حکومت سنبھالی تو امام نھم کو دو بارہ مدینہ سے بغداد بلایا گیا اس کے بعد ان پر پابندی عائد کردی گئی اور آخر کار معتصم باللہ کے حکم یا اشارے سے امام(ع) کی بیوی کے ذریعے آپ کو زھر دلوا کر شھید کر دیا گیا۔(۱) 

۱- ارشاد مفید ص / ۲۹۷، اصول کافی ج/ ۱ ص / ۴۹۲ ۔ ۴۹۷، دلائل الامامت ص / ۲۰۱ ۔۲۰۹، مناقب ابن شہر آشوب ج/ ۴ ص / ۳۷۷ ۔۳۹۹ ، فصول المہمہ ص / ۲۴۷ ۔ ۲۵۸ ، تذکرة الخواص ص / ۳۵۸

 

 


source : http://www.alhassanain.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

کربلا ميں حضرت امام حسين کے ورود سے لے کر نويں ...
امام جواد(ع) کی سیرت امت مصطفیٰ(ص) کے اسوہ حسنہ
مولا علی علیہ السلام
امام مہدی علیہ السلام کی مدت حکومت اورخاتمہ دنیا
چوتھے امام حضرت امام زين العابدين (ع)
امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی چالیس حدیثیں
بیعت عقبہ اولی
حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کی چند احادیث
امام سجاد (ع) اور رمضان کي آخري رات
فرزند رسول امام زین العابدینؑ کے یوم شہادت ...

 
user comment