بين الاقوامی گروپ: قرآن مجيد كے قديم اور نادر نسخوں پر مشتمل ميراث كتب اسلامی لائبريری كا افتتاح متحدہ عرب امارات كے دارالحكومت ابوظہبی میں واقع مسجد شيخ زايد میں ہوگيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مسجد شيخ زايد ٹرسٹ كے سربراہ علی بن تميم لائبريری كے بارے میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ لائبريری میں پانچ سو سالہ قديم قرآنی نسخے ركھے گئے ہیں جو ۱۵۳۷ء سے لے كر ۱۸۵۷ء كے درميان يورپ میں شائع ہوئے تھے۔
نيوز ويب سائٹ "الامارات اليوم" كی رپورٹ كے مطابق علی بن تميم نے مزيد بتايا كہ ميراث كتب اسلامی لائبريری میں قرآن مجيد اور ديگر اہم كتابوں كے انتہائی نفيس اور قيمتی قلمی نسخے ، قيمتی دستاويزات اور مختلف علمی اور ثقافتی موضوعات پر دنيا كی بارہ اہم زبانوں كی تين ہزار سے زائد كتب موجود ہیں۔
علی ابن تميم نے لائبريری كے محل وقوع كی طرف اشارہ كرتے ہوئے بتايا كہ لائبريری گلدستہ میں بنائی گئی ہے اور یہ مساجد كی تاريخ كی پہلی لائبريری ہے جو گلدستہ مسجد میں بنائی گئی ہے۔
source : http://www.iqna.ir