اردو
Wednesday 28th of August 2024
0
نفر 0

چلی میں صہیونیوں نے شیعہ مرکز پر حملہ کردیا

اگر مشرقی دنیا میں صہیونیوں کے چیلے شیعیان اہل بیت (ع) کو نشانہ بنا رہے ہیں تو لاطینی امریکہ میں صہیونیوں نے پولیس سے تکفیریوں کا کام لینا شروع کررکھا ہے اور وہ چلی میں ایران کے خلاف وسیع تشہیراتی مہم چلا کر نہ صرف اہل تشیع بلکہ صہیونیت کے تمام معترضین کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔

اہل البیت نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لاطینی امریکہ کے ملک چلی کی پولیس نے حال ہی میں صہیونیوں کے اکسانی پر شہر پوئرٹو مونٹ (Puerto Montt) میں شیعیان اہل بیت (ع) کے اسلامی مرکز پر حملہ کردیا ہے۔ یہ اسلامی مرکز چلی کے شیعیان اہل بیت (ع) کا سب سے بڑا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ چلی پولیس نے تلاشی کے بہانے اسلامی مرکز، مرکز کے سربراہ \"خاویر اویارزون Javier Oyarzun\" اور  بعض اراکین کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔ 

واضح رہے کہ شیعہ مرکز اور شیعہ راہنماؤں سمیت ان تمام عیسائی اور لادین افراد کے گھروں پر بھی صہیونیوں کے اکسانے پر حملے ہوئے ہیں جو صہیونی ریاست کی پالیسیوں پر معترض یا فلسطینی مسلمانوں کے حامی ہیں۔ 

دریں اثناء چلی کی یہودی کمیونٹی (Chile\'s Jewish community) کے سرغنے \"گیبریل زالیاسنک Gabriel Zaliasnik\" نے چلی کے قومی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے الزام لگایا کہ \"اسلامی جمہوریہ ایران چلی میں نیونازیوں کو امداد فراہم کررہا ہے اور اس کے بقول نیونازیوں نے اس اور اس کے ساتھیوں کو قتل کی دھمکی دی ہے!\"۔ 

دوسری بات یہ کہ \"ایران چلی میں یہودی مخالف افکار کے پس پردہ سرگرم عمل ہے\" اور تیسری بات یہ کہ \"ایران مشرق وسطی سے یہودیوں کی جڑیں اکھاڑنے کے درپے ہے\"۔

واضح رہے کہ صہیونیوں نے گذشتہ ایک صدی کے دوران جھوٹ کا سہارا لے کر پوری دنیا کو دھوکہ دیا ہے اور اس بار ان کو براعظم امریکہ کے جنوب مغربی ملک چلی میں وہابی اور یزیدی چیلے نہیں ملے تو انھوں نے اثر و رسوخ اور پیسہ استعمال کرکے چلی کی پولیس سے وہی کام لیا ہے جو مشرقی ممالک میں وہ وہابیوں اور تکفیریوں سے لے رہے ہیں۔ 

قابل ذکر ہے کہ ایران مشرق وسطی یا شاید مغربی ایشیا کا واحد ملک ہے جس میں آس پاس کے تمام ممالک سے زیادہ یہودی آباد ہیں اور وہ پوری آزادی کے ساتھ اس ملک میں زندگی بسر کررہے ہیں جبکہ قریب کے کئی ممالک کے یہودیوں کو ان ممالک سے کوچ کروایا گیا ہے۔ 

مذکورہ صہیونی نے قبل ازیں بھی چلی کے \"سی این این\" ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ایک منطم بیرونی تنظیم نے چلی کے یہودی مراکز پر حملے کئے ہیں اور بالواسطہ طور پر ایران پر ان حملوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔ 

قابل توجہ امر یہ ہے کہ اس شخص کے انٹرویو کے وقت تک چلی پولیس نے یہودیوں پر حملوں کے بارے میں اپنی تفتیش مکمل نہیں کی تھی اور یہ معلوم نہیں ہوسکا تھا کہ مالی اور جانی نقصان کا باعث نہ بننے والے یہ حملے (!؟) کس نے کرائے تھے چنانچہ حیرت کی بات یہ ہے کہ زالیاسنیک کو کیسے معلوم ہوا تھا کہ ان حملوں میں ایک وسیع و عریض اور منطم نیٹ ورک ملوث ہے!؟

ادھر چلین سوشل نیشنلسٹ جماعت کے راہنما \"الیکسس لوپز Alexis Lopez\" نے حال ہی میں خبردار کیا تھا کہ \"بعض لوگ [صہیونی] چلی میں یہودیوں کے مراکز پر حملوں کا بہانہ بنا کر ایران ـ چلی تعلقات کو مخدوش کردینا چاہتے ہیں جبکہ ایران چلی میں کسی پر بھی حملوں کا منصوبہ نہیں رکھتا اور بعض لوگوں [صہیونیوں] کی طرف سے اس طرح کی سرگرمیوں کا واحد مقصد یہ ہے کہ چلین رائے عامہ کو ایران کے خلاف ہموار کیا جاسکے۔

 


source : http://www.abna.ir
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

بحرین میں آل خلیفہ- آل سعود کی درندگی؛ حضرت ...
اسلامی تعليماتی كورس میں عيسائی علماء كی شركت
عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور انکا راہ حل
امامین عسکریین(ع) کا دفاع کرتے ہوئے ایک اور شیعہ ...
تکفیری فکر کی بیخ کنی کے لیے علمی، منطقی اور ہمہ ...
چلی میں صہیونیوں نے شیعہ مرکز پر حملہ کردیا
سعودی عرب میں توہين آميز فلم مكمل طور پر بلاك
فرانس كے مسلمان پوری دنيا میں قرآن كريم تقسيم ...
انڈیا میں شیشے سے بنائی جانے والی پہلی مسجد کا ...
گذشتہ سال سپين میں اسلام قبول كرنے كی رحجان میں ...

 
user comment