بين الاقوامی گروپ: سعودی دارالحكومت رياض میںواقع محمد بن سعود اسلامی يونيورسٹی كی جانب سے قرآن مجيد اور سنت بنوی كے سائنسی پہلو كا جائزہ لينے كےلیے ايك تحقيقاتی مركز قائمكياجائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قرآن مجيد اور سنت بنوی كے سائنسی پہلو كے مطالعہ كے لیے بنائے جانےوالے اس مركز كا ايك مقصد اس ميدان میں ہونے والی تمام تحقيقات كو اكٹھا كرنا اور جديد ٹيكنالوجی كے ذريعہ سے ان پر مزيد تحقيقات انجام دينا ہے۔
خبررساں ادارے محيط كی رپورٹ كے مطابق اس مركز كے قيام كا ايك مقصد سائنسی ميدان میں مطالعہ كرنے كے لیے ايك روش اور طريقہ كار كی تدوين بھی ہے جس كے ذريعہ موضوع كے تمام پہلووں كا جائزہ ليا جاسكے گا۔
قرآن مجيد كے سائنسی اعجاز كے بارے میں ہونے والے تحقيقات كی ترقی اور توسيع اور انجام پانے والی تحقيقات كا تنقيدی جائزہ اور نئی تحقيقات كی اشاعت بھی اس مركز كے اہداف میں شامل ہے۔
source : http://iqna.ir