اردو
Monday 22nd of July 2024
0
نفر 0

قطر میں شیعہ قبرستان پر حملہ

 

پولیس نے بعض بیرونی مزدوروں کی مدد سے 10 سال قبل المطار کے علاقے میں پُر ہونے والے شیعہ قبرستان پر حملہ کیا۔

شیعت نیوز مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ایک با وثوق ذریعے نے بتایا ہے کہ پولیس کی یلغار کا نشانہ بننی والا یہ قبرستان دارالحکومت دوحہ کے علاقے “ابوہامور” میں واقع ہے جس کو کنکریٹ کی دیوار کے ذریعے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور اس کا ایک تہائی حصہ شیعہ مرحومین کے لئے مختص ہے جبکہ دو تہائی حصے میں سنی مرحومین مدفون ہیں۔

مذکوره ذریعے نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے قطری پولیس نے الزام لگایا کہ ان قبروں میں مدفون افراد ایرانی نژاد ہیں چنانچہ انھوں نے بیرونی ممالک سے آنے والے مزدوروں کی مدد سے قبروں پر حملہ کیا؛ انھوں نے قبروں کے کتبے اکھاڑدیئے اور قبروں کو منہدم کرنا شروع کیا اور قطر کے باشندوں نے دین اسلام کے خلاف ورزی پر مبنی اس نازیبا اقدام پر احتجاج کیا۔

قطر کے شیعہ حلقوں نے اعلان کیا ہے کہ احتجاج کرنے والے کئی افراد کو حراست میں لیا گیا اور انہیں 3 روز تک جیل میں رکھا۔

دریں اثناء قطری پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس کے پاس وزارت داخلہ کی طرف سے “قبریں اکھاڑنے” کے لئے “شرعی حکم” موجود ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق پولیس نے قبرستان میں پہلے سے موجود کنکریٹ کی دیوار، بعض قبور پر بنائے گئے چھوٹے سے کمروں کو منہدم کردیا اور اور قبرستان میں اگے ہوئے تمام درختوں کو بھی اکھاڑ پھینکا ہے۔

 

 


source : http://www.urdu.shiitenews.com
0
0% (نفر 0)
 
نظر شما در مورد این مطلب ؟
 
امتیاز شما به این مطلب ؟
اشتراک گذاری در شبکه های اجتماعی:

latest article

فلسطینیوں کے قتل عام میں امریکی ہتھیار کا استعمال
سعودی عرب کے فوجیوں نے شہر العوامیہ میں شیعہ ...
امریکی اخبار: امریکہ یمن میں سعودی جنگی جرائم میں ...
تركی میں صہيونزم مخالف فلم كی پروڈكشن
دنيا اور عالم اسلام میں ہونے والی تبديليوں كا ...
صومالیہ میں دو بم دھماکوں میں 85 افراد ہلاک اور 100 ...
افغانستان میں 80 وہابی دہشتگرد ہلاک
گزشتہ سالوں میں قرآن مجيد پر فروش ترين كتاب رہی ...
اسكاٹ لينڈ كے مسلمانوں كی جانب سے اسرائيلی ...
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی ...

 
user comment